نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

قائد اعظم یونیورسٹی ہٹس گرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن

صحافی اسلم چانڈیو نے لکھا کہ مجید ہٹ اور گڈو ہٹس پر نہ صرف سستی چائے اور کھانا مہیا کیا جاتا تھابلکہ طلبہ اسٹڈی سرکلز بھی کرتے تھے

قائد اعظم یونیورسٹی ہٹس گرانے کیلئے سی ڈی اے کا آپریشن ہواہےاس دوران متعدد ہٹس اور کھوکھے گرا دیے گئے-

سی ڈی اے کی طرف سے آپریشن آج کیا گیا ۔ سی ڈی اے کی اینٹی انکروچمنٹ ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آپریشن کیا۔

سماجی کارکن عمار رشید نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ قائد اعظم یونیورسٹی میں سب سے قدیم اور طلبہ کو سستا اور معیاری کھانا فراہم کرنے والا مجید ہٹ زمین بوس کردیاگیاہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر سی ڈی اے کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جارہی ہے۔

صحافی اسلم چانڈیو نے لکھا کہ مجید ہٹ اور گڈو ہٹس پر نہ صرف سستی چائے اور کھانا مہیا کیا جاتا تھا بلکہ یہ مقامات طلبہ کے میٹنگ پوائنٹ تھے اور یہاں دانشورانہ گفتگو اور اسٹڈی سرکل بھی ہوتے ہیں ۔

مختلف اسٹوڈنٹس کونسلزخاص طور پر پختون اسٹوڈنٹس کونسل سے وابستہ طلبہ کے احتجاج کے بعد آپریشن عارضی طور پر روک دیا گیاہے۔تاہم سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام کو تجاوزات سے ضرور پاک کرینگے ۔

About The Author