اکتوبر 7, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی

اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہوتا ہے اور موجودہ اٹارنی جنرل کی عمر 65 سال سے زائد ہے

اسلام آباد: اٹارنی جنرل پاکستان انور منصور خان کو عہدے سے ہٹانے کیلئے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

سماجی کارکن محمود اختر نقوی نے کراچی رجسٹری میں دائر کی جس میں صدر پاکستان، وزیر اعظم، وزات قانون، سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ اٹارنی جنرل کا عہدہ عدالت عظمی کے جج کے مساوی ہوتا ہے اور موجودہ اٹارنی جنرل کی عمر 65 سال سے زائد ہے۔ آئین کے مطابق 65 سال کی عمر پوری ہونے پر عدالت عظمی کے ججز ریٹائر ہو جاتے ہیں۔

About The Author