مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا ناراض گروپ بن گیا

تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا ناراض گروپ بن گیا۔

سندھ سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کا ناراض گروپ بن گیا۔

ذرائع کے مطابق سندھ سے تحریک انصاف کے 7 رکن قومی اسمبلی اور 12 ارکان سندھ اسمبلی پر مشتل ناراض گروپ سامنے آیا ہے اور انہوں نے مشترکہ لائحہ عمل بھی تشکیل دے دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ناراض ارکان پہلے اسمبلیوں کے اجلاس سے بائیکاٹ کریں گے، پھر استعفوں کا آپشن بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق ناراض ارکان قومی اسمبلی میں فہیم خان، آفتاب جہانگیر، عطاء اللہ، اسلم خان، شکور شاد، جمیل خان اور اکرم چیمہ شامل ہیں۔
ناراض گروپ کے ذرائع نے بتایا ہے کہ ان کی وزیر اعظم تک رسائی ہی نہیں، وفاقی وزیر مراد سعید سمیت وزیراعظم کے قریبی رفقاء کے ذریعے کوششیں بھی کر چکے مگر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق ناراض گروپ نے کابینہ میں شامل کراچی سے دونوں وزراء علی زیدی اور فیصل واوڈا کو اپنا نمائندہ ماننے سے بھی انکار کر دیا ہے۔

ناراض ارکان کو شکایت ہے کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے ایم این اے جمیل احمد کو پارلیمانی سیکرٹری کے عہدے سے ہٹوایا اور ان کی جگہ آفتاب صدیقی کو پارلیمانی سیکرٹری میری ٹائم افیئرز لگا دیا گیا۔

%d bloggers like this: