اکتوبر 8, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ کابینہ نے گنے کی فی من قیمت ایک سو بانوے روپے مقرر کردی

اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل کو عائشہ گیس فیلڈ سے ایم وی اے گولارچی میں گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت دینے پر بھی غور ہوا۔

سندھ کابینہ نے گنے کی فی من قیمت ایک سو بانوے روپے مقرر کردی۔ پچاس پیسہ فی من پریمیم اور چینی کی برآمد پر دس روپے سات پیسے فی کلو کیش فریٹ سپورٹ کی منظوری بھی دی گئی۔

کابینہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا سندھ کابینہ نے گنے کی فی من قیمت 192 روپے مقرر کردی۔ کابینہ اجلاس میں وزیر زراعت اسماعیل راہو و سیکریٹری نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے گنے کی فی من قیمت 190 روپے مقرر کی ہے۔

اس وقت صوبے میں 26 شوگر ملز کام کر رہی ہیں۔ گنے کی کریشنگ کے لئے 30 دسمبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ کابینہ نے 50 پیسہ فی من پریمیم کی بھی منظوری دی۔۔ کابینہ نے چینی کی برآمد پر 10.7 روپے فی کلو کیش فریٹ سپورٹ کی منظوری دی۔

وفاقی اور صوبائی حکومت نے پچاس پچاس فیصد کی بنیاد پر کیس فریٹ سپورٹ دینے پر اتفاق کیا تھا۔سندھ حکومت نے اپنے حصے 3.393 ارب روپے جاری کرنے کی مشروط منظوری دے دی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ اس معاملے پر نیب انکوائری ہورہی ہے۔اس لئے اسٹیٹ بینک کو یہ فنڈز جاری نہیں کئے جاسکتے ۔ نیب کو خط لکھا جائے گا۔ اور کلیئرنس کی صورت میں رقم جاری کردی جائے گی۔

کابینہ نے اسٹوڈنٹ یونین کو بحال کرنے کا بل منظور کرلیا۔اسٹوڈنٹ یونین کو تعلیمی سرگرمیوں میں خلل ڈالنے،نفرت پھیلانے اور تعلیمی اداروں میں اسلحہ لانے سے روکنے کے لئے قانون ہوگا۔یہ بل قائمہ کمیٹی برائے قانون کوبھیجا جائے گا۔

اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے پاس کیا جائے گا وزیر توانائی امتیاز شیخ نے کہا کہ 30 برسوں کیلئے تھر کول فیلڈ جو اسپیشل اکنامک زون ہے کو ڈبلیو پی پی ایف اور ڈبلیو ڈبلیو ایف سے مستثنیٰ کیا جائے۔

معاملہ فنانس کمیٹی کو بھیجا گیا ہے۔اس کا فیصلہ قبول کیا جائے گا۔ کابینہ نے وزیر تونائی امتیاز شیخ کو تھر پاور کمپنی کے چیئرمین مقرر کرنے کی اختیار دے دیا۔

اجلاس میں ایس ایس جی سی ایل کو عائشہ گیس فیلڈ سے ایم وی اے گولارچی میں گیس پائپ لائن بچھانے کی اجازت دینے پر بھی غور ہوا۔کابینہ نے محکمہ جنگلات کو قانون کے مطابق طریقےکار طے کرنے کی ہدایت کی

About The Author