نومبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے کا الزام:یونیورسٹی کا لیکچرر گرفتار

لیکچرر اختر وزیر کے وکیل شہاب خٹک کے مطابق اختر وزیر کو سائبرکرائم کی دفعہ 10اور دفعہ 11 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے )کی سائبر کرائم برانچ نے عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے لیکچرراخترخان کو سوشل میڈیا پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کر لیاہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرستان سے تعلق رکھنے والے اختر خان وزیر کو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی کی سائبرکرائم برانچ نے پیر اور منگل کی درمیانی شب کو علاقہ شیخ ملتون میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔

اختر خان وزیر عبدالولی خان یونیورسٹی کے پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے جب کہ ان کا شمارپی ٹی ایم (پختون تحفظ موومنٹ) کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

لیکچرر اختر وزیر کے وکیل شہاب خٹک کے مطابق اختر وزیر کو سائبرکرائم کی دفعہ 10اور دفعہ 11 کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ان دفعات کے تحت کسی شخص کو اجازت نہیں ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر مذہبی اور سیاسی منافرت پھیلائے۔

پولیٹیکل سائنس کے لیکچرر کو منگل کے روز پشاور کی عدالت میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر پشاور جیل منتقل کردیا گیا

About The Author