نومبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بلوچستان کےساحلی علاقے جیونی سےاکتیس فٹ لمبی مردہ وہیل برآمد

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اکتیس فٹ لمبی وہیل کی ہلاکت ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے ایک جال میں پھنسنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔

بلوچستان کےساحلی علاقے جیونی سےاکتیس فٹ لمبی وہیل مردہ حالت میں ملی ہے۔۔۔ماہرین ماحولیات کےمطابق وہیل کی موت ماہی گیروں کی جانب سے جال میں پھسنےکےباعث واقع ہوئی۔۔۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مطابق اکتیس فٹ لمبی وہیل کی ہلاکت ماہی گیروں کی جانب سے بچھائے گئے ایک جال میں پھنسنے کے باعث واقع ہوئی ہے۔

مردہ وہیل  کی باقیات جیونی کے علاقے گنز سے ملی ہیں۔۔۔تنظیم کے ٹیکنیکل مشیر محمد معظم کےمطابق چھبیس نومبر کو ماہی گیروں کے جال میں وہیل پھنسےکی اطلاع ملی تھی۔

ماہی گیروں نے اس نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن دیو ہیکل وہیل بپھری ہوئی تھی اس لیے انہیں کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔

ڈبلیو ڈبلیو ایف حکام کےمطابق سرچ آپریشن کےدوران جمعے کویہ وہیل پہاڑی ٹیلوں میں مردہ حالت میں ملی۔

مردہ ملنےوالےوہیل برائیڈس وہیل ہے۔۔۔پاکستان کی سمندری حدود میں بحیرہ عرب میں تین اقسام کی وہیلز پائی جاتی ہیں جن میں برائیڈس کے علاوہ بلیو وہیلز اور عربین وہیل شامل ہیں۔

About The Author