مئی 14, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پارٹی کے بنیادی نظریات پر کاربند رہیں گے، بلاول بھٹو زرداری

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ دستور دیا

اسلام آباد :پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ دستور پسندی، قانون کی بالادستی، جمہوریت اور مساوات کے متعلق پارٹی کے بنیادی نظریات پر سختی سے کاربند رہیں گے۔

انہوں نے پارٹی کی 52 سالوں پر محیط جدوجہد سے بھی غیرمتزلزل طور ثابتقدم رہنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوام کے حقوق اور ان کی مینڈیٹ کے لیئے تب تک لڑتا رہوں گا، جب تک ہمارے لوگوں کی اُس structural inequalities / ساختی عدم مساوات سے جان چھوٹ نہیں جاتی، جس نے ناک میں دم کر رکھا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے 52 ویں یومِ تاسیس کے موقعے پر جاری کردہ پیغام میں پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اپنے حقوق سے محروم ہاریوں، طلبہ، دانشوروں، فنکاروں اور پسماندہ طبقات کو طاقتور بنانے کی خاطر ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ جمہوریت اور عوامی حقوق کے لیئے سب سے بلند آواز شہید ذوالفقار علی بھٹو مساوات پر مبنی پاکستان کے قیام کی جدوجہد کے علمبردار تھے، اور یہ وہ کاز تھا جس کے لیئے وہ اپنی زندگی کی آخری سانس تک لڑتے رہے۔

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو پہلا متفقہ دستور دیا، ایک ایسی دستاویز جو آج تک ہمارے وفاق کی بنیاد ہے۔ وہ دستور جو آمریتی قوتوں کی طالع آزمائیوں کے باوجود ہمارے ملک کے لیئے مظبوط بنیاد کا کام کر رہا ہے، اور یہ ایک ایسا جمہوری اقدام ہے جسے کوئی بھی آمر چاہتے ہوئے بھی ختم نہ کرسکا ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی ملک کے اس جوہری پروگرام کے معمار ہیں، جس کے باعث پاکستان اور اس کی خودمختاری بیرونی خطرات سے یقینی طور محفوظ ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیرِ قیادت پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت نے ہماری معیشت کے لیئے ریڑھ کی ہڈی جیسی اہمیت کے حامل پاکستان اسٹیل ملز، پورٹ قاسم، ہیوی ٹکنیکل کامپلیکس کے قیام کے ساتھ ساتھ بدین سے لے کر باجوڑ تک صنعت سازی کو فروغ دیا۔

%d bloggers like this: