پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک بار پھر دہشت گردی کی کوشش کی گئی ہے، چوبرجی کے قریب رکشے میں بم دھماکے سے دس افراد زخمی ہوگئے ۔
دھماکے کی زد میں آکر تین موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں فرانزک اور بم ڈسپوزل سکواڈ نے دھماکے میں دوکلو بارودی مواد استعمال ہونے کی تصدیق کی ہے۔
لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،چوبرجی کے پاس صبح گیارہ بجے کے قریب رکشے میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہو گئے۔
ابتدائی طور پردھماکے کو پولیس کی جانب سے سلینڈردھماکہ تصور کیا گیا ، بعد ازاں فرانزک ٹیموں نے رکشے میں ہونے والے دھماکے کو بارودی مواد کا دھماکہ قرار دے دیا۔
جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں ،ایک ٹائم ڈیوائس کو قبضہ میں لیا گیا ہے،بم ڈسپوزل سکواڈ کے مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد استعمال ہوا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیورنے مشکوک شخص کو شیرا کوٹ سے بٹھایا، سمن آباد موڑ کے قریب وہ شخص بہانہ بنا کر اتر گیا جس کے فوری بعد دھماکہ ہوگیا۔
رکشہ ڈرائیور محمد رمضان اور راہگیر عاصم محمود زیدی کو طبی امداد کے لیے سروسز اسپتال منتقل کیاگیا جبکہ دیگر زخمیوں کو گنگارام اور جناح اسپتال شفٹ کیا گیا ہے۔
واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی ہے۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
اشولال: دل سے نکل کر دلوں میں بسنے کا ملکہ رکھنے والی شاعری کے خالق
ملتان کا بازارِ حسن: ایک بھولا بسرا منظر نامہ||سجاد جہانیہ