مئی 15, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور :چوبرجی کے قریب رکشہ میں دھماکہ ،10افراد زخمی

ترجمان پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکہ سلنڈر پھٹنے سے ہوا یا دھماکہ خیز مواد تھا اس کی تحقیقات کی جارہی ہیں

پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں  ایک  بار  پھر  دہشت  گردی کی کوشش کی گئی ہے،  چوبرجی کے  قریب  رکشے میں بم  دھماکے سے دس افراد زخمی ہوگئے ۔

دھماکے  کی  زد  میں  آکر تین موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں فرانزک اور  بم  ڈسپوزل  سکواڈ نے دھماکے میں  دوکلو بارودی مواد استعمال  ہونے  کی  تصدیق  کی  ہے۔

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا،چوبرجی کے پاس صبح گیارہ بجے کے قریب رکشے میں بارودی مواد کا دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں  دس افراد زخمی ہو گئے۔

ابتدائی طور پردھماکے  کو  پولیس  کی  جانب  سے سلینڈردھماکہ تصور کیا  گیا ، بعد  ازاں  فرانزک ٹیموں نے رکشے میں ہونے والے دھماکے کو  بارودی مواد کا دھماکہ قرار دے دیا۔

جائے وقوعہ سے بال بیئرنگ اور لوہے کے ٹکڑے بھی ملے ہیں ،ایک ٹائم ڈیوائس کو قبضہ میں لیا گیا  ہے،بم  ڈسپوزل  سکواڈ  کے  مطابق دھماکے میں ڈیڑھ سے دو کلو بارودی مواد  استعمال ہوا ہے۔

پولیس حکام  کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیورنے مشکوک  شخص کو شیرا کوٹ سے بٹھایا، سمن آباد  موڑ کے قریب وہ شخص بہانہ بنا کر اتر گیا  جس  کے  فوری  بعد  دھماکہ  ہوگیا۔

رکشہ ڈرائیور محمد رمضان اور راہگیر عاصم محمود زیدی کو طبی  امداد  کے  لیے  سروسز  اسپتال منتقل کیاگیا  جبکہ  دیگر  زخمیوں  کو گنگارام  اور  جناح  اسپتال  شفٹ  کیا  گیا  ہے۔

واقعہ کا نوٹس  لیتے  ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے   اور  زخمیوں  کو  بہترین  طبی  سہولیات  دینے  کی  ہدایت  بھی  کی  ہے۔

%d bloggers like this: