ڈیرہ غازی خان :ڈی پی او ڈیرہ اسد سرفراز نے انسان دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھیلسیمیا میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرتے ہوئے اسے ایس ایس پی کی وردی پہنا کراہلکاروں سے اسے سیلوٹ پیش کرایا۔
ڈیرہ غازی خان کے رہائشی دس سالہ ننھے حماد کو تھیلسیمیا جیسا موذی مرض لاحق ہے ۔
ننھے حماد کی خواہش پولیس میں ایس ایس پی بننا ہے ،اس خواہش بارے آگاہی ملنے پر ڈی پی او اسد سرفراز خان نے ننھے حماد کو اپنی سرکاری گاڑی پر گھر سے بلوا لیا ۔
ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کے حکم پرننھے حماد کو محکمہ پولیس کے ایس ایس پی رینک کی وردی پہنائی گئی اور اسے پولیس لائن میں سلامی بھی پیش کی گئی۔
یہی نہیں بلکہ ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کی سرکاری گاڑی پر ننھے ایس ایس پی کو شہر کا معائنہ بھی کرایا گیا ۔
ڈی پی او کی انسان دوستی بارے جان کر شہریوں نے ننھے ایس ایس پی کی گاڑی پر گلپاشی بھی کی ۔
اس موقع پر حماد نے اپنی خواہش پوری کیے جانے پر ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اسد سرفراز خان کا شکریہ ادا کیا۔
اے وی پڑھو
سیت پور کا دیوان اور کرکشیترا کا آشرم||ڈاکٹر سید عظیم شاہ بخاری
موہری سرائیکی تحریک دی کہاݨی…||ڈاکٹر احسن واگھا
محبوب تابش دے پرنے تے موہن بھگت دا گاون