وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔
سرکاری اعلامیے کے مطبق وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر اعظم نے سات ہفتوں سے جاری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی تعریف بھی کی۔
سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔
اے وی پڑھو
ریاض ہاشمی دی یاد اچ کٹھ: استاد محمود نظامی دے سرائیکی موومنٹ بارے وچار
خواجہ فرید تے قبضہ گیریں دا حملہ||ڈاکٹر جاوید چانڈیو
محبوب تابش دی درگھی نظم، پاݨی ست کھوئیں دا ||سعدیہ شکیل انجم لاشاری