مئی 4, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

وزیر اعظم عمران خان کی ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات

وزیر اعظم نے سات ہفتوں سے جاری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان سے نیویارک میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔

سرکاری اعلامیے کے مطبق وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیر اعظم نے سات ہفتوں سے جاری مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن پر ایمنسٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے آگاہی دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گنز کے استعمال پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کی تعریف  بھی کی۔

سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق امور پر وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔

%d bloggers like this: