ستمبر 17, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نماٗندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے

ظلم کی انتہا ۔حدود پولیس تھانہ لال گڑھ تحصیل جام پور ضلع راجن پور میں افسوسناک واقعہ ۔۔۔
دو دن سے لاپتہ ہونے والے بچے سید شملا شاہ ولد سید محمد اسحاق شاہ بخاری عمر سات سال سکنہ لنڈی سیدان کی داجل کے قریب وہابی والی

پل سے 3 کلومیٹر آگے نہر میں ڈیڈ باڈی ملی ہے جو کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے ایک سوالیہ نشان ہے۔
لنڈی سیدان سے وہابی پل کا فاصلہ 55 کلو میٹر ہے آخر وہ بچہ وہاں تک کیسے پہنچا اور کون درندے معصوم بچے کو لے کر گئے ؟ ابھی تک ملزمان کا کوئی سراغ نہ مل سکا کہا

جارہا ہے کہ مبینہ طور پر بچے کے ساتھ زیادتی بھی کی گئی ہے ۔ تما م سول سوسائٹی بالخصوص وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ

اس ظلم کے خلاف بھرپور آواز بلند کریں ہم آر پی او ڈی جی خان ڈی پی او راجن پور ڈی ایس پی سرکل داجل ایس ایچ او تھانہ لعل گڑھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ

ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے سخت سے سخت سزا دی جائے۔۔
نیلاب چلڈرن اینڈ وومن ڈویلپمنٹ کونسل راجن پور جام پور

About The Author