دسمبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا

عید قربان کی وجہ سے ٹھٹھہ ، بدین اور حیدر آباد سے زندہ مرغی کی سپلائی نہیں آرہی۔۔۔

کراچی میں مرغی کا گوشت گائے کے گوشت سے مہنگا ہو گیا ۔۔

بجھیا کا بغیر ہڈی کا گوشت گیارہ سو روپے کلو ہے جبکہ مرغی کا بون لیس گوشت بارہ سو روپے کلو تک پہنچ گیا ہے

مرغی کے گوشت کی قیمتوں کو پر لگ گئے ۔۔ سائز میں نستبا چھوٹی مرغی کا گوشت بھی آٹھ سو سے نو سو روپے کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے ۔۔۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ عید قربان کی وجہ سے ٹھٹھہ ، بدین اور حیدر آباد سے زندہ مرغی کی سپلائی نہیں آرہی۔۔۔

دکاندار کے مطابق

گیپ آجاتا ہے بقر عید سے پہلے اس کی وجہ سے مال شاٹ ہے چھوٹا آرہا ہے

مال جتنا بڑا آئے گا ریٹ اتنے ہی کم ہوں گے پہلے آٹھ سو روپے تھی

اب ساڑھے آٹھ سو سے نو سو روپے تک فروخت ہو رہی ہے ))

عید قربان سے پہلے تک بچھیا کا بغیر ہڈی کا گوشت گیارہ سو روپے کلو فروخت کیا جا رہا تھا

جبکہ اب مرغی کا بون لیس گوشت بارہ سو روپے کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔۔۔

دکاندار کے مطابق
(ہمیں تو مہنگی آئی گی تو مہنگی بیچیں گے ، اس کا فارمر اور ڈیلر سے پوچھو اس کی وجہ کیا ہے)

دکانداروں کا کہنا ہے کہ محرم تک مرغی کے گوشت کی طلب میں اضافہ ہوگا

جس کے بعد امید ہے کہ پنچاب سے زندہ مرغی کی سپلائی شروع ہو گی اور قیمت نیچے آنا شروع ہو جائے گی ۔۔۔

About The Author