لاہور ہائیکورٹ نے بشری بی بی کیخلاف کے پی کے اور بلوچستان میں درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ کی درخواست پر سماعت کی، عدالتی حکم پر آئی جی اسلام آباد کی جانب سے اپنے دستخط سے تحریری رپورٹ جمع کرائی گئی
، جس کے مطابق بشری بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج ہے، دوران سماعت ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے بتایا کہ
سندھ اور پنجاب میں بشری بی بی کیخلاف کوئی مقدمہ درج نہیں ہے جبکہ بشری بی بی کی درخواست میں اینٹی کرپشن فریق نہیں
، عدالت نے کے پی کے اور بلوچستان پولیس کو مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دے دیا
، بشری بی بی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ان کےخلاف مقدمات درج کرکے انہیں سیل کر دیا گیا
، شفاف ٹرائل کیلئے مقدمات کے اندراج کی معلومات اور ان تک رسائی ہر شہری کا قانونی حق ہے، عدالت درج تمام مقدمات کی تفصیلات عدالت میں ہیش کرنے کا حکم دے۔۔۔۔
بشریٰ بی بی کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست
آئی جی اسلام آباد کی جانب سے مقدمات کی تفصیل لاہور ہائیکورٹ میں پیش
بشری بی بی کیخلاف تھانہ کوہسار میں ایک مقدمہ درج، آئی جی اسلام آباد
کے پی کے اور بلوچستان میں درج مقدمات کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،