دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون کی حیدر سٹیڈیم میں آمد

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقار احمد بھون نے اس آمد کے موقع پر مختلف گیمز میں بہاولنگر

کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا نام روشن کرنے والے پلیرز کو میڈلز پہنائے جن میں ورلڈ ماس

ریسلنگ چیمپین لالا عالم ، نیشنل گیمز میں میڈل لانے والیں رگبی پلیرز زارا اور

مہرین،فاخرہ، صباء، حوریحہ اور میمونہ جبکہ رگبی لڑکوں میں وسیم، غوثم، افضل، عاقب

عمر، زیگم، عثمان، فیضان، ایوب اور کوچ عبدلمقیت، اس موقع پر کوچ عبدلقیت نے میڈم

عظمی کا شکریہ ادا کیا جنکی پوری سپوٹ سے بہاولنگر رگبی کے بچے اس قابل ہوئے کہ

پاکستان کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک میں بھی اپنے شہر اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں

اور ساتھ انٹرنیشنل کراٹے پلیرز ، نیشنل انٹرنیشنل پلیرز ٹیبل ٹینس پلیرز ، بیڈمنٹن پلیرز شامل تھے

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر ذولفقار احمد بھون نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم عظمی

عمران کی سپورٹس میں کی جانے والی کا وشوں کا سراہا

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

بینٹلےایڈوانسنگ انفرا سٹکچر انجینیر ارشاد بابر کی طرف سے پاکستان میں نئی آنے والی ٹیکنالوجی ٹیبل ٹینس روبورٹ کا افتتاح

ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے بیاولنگر میں باہر سے امپورٹ ہونے والے ٹیبل ٹینس

روبورٹ کا افتتاح کرتے ہوئے اس روبوٹ پر کھیل کر بہت خوشی کا اظہار کیا بہاولنگر کے

تمام پلیرز جو نیشنل انٹرنیشنل مقام پر کھیل چکےہیں انہیں سراہا

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم عظمی عمران کی سپورٹس

میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا اور انجینیر ارشاد بابر کو داد دی جنکی محنتوں کی وجہ

سے بہاولنگر میں ایسی ٹیکنالوجی متعارف ہوئی

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل)

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کی طرف سے جرمنی سے آنے والے ٹیبل ٹینس ٹیبل کا افتتاح جس کا سہرا ایکس پریزیڈنٹ پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن توقیر مہاجر

، پریزیڈنٹ پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن عرفان اللہ خان، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن سید متین احمد اور ٹیبل ٹینس پر دن رات کی انتھک محنت کرنے والے

عاقب خورشید جنرل سیکرٹری بہاولنگر ٹیبل ٹینس کلب کے سر جاتا ہے
ڈپٹی کمشنر ذولفقار احمد بھون نے بیاولنگر میں

جرمنی سے آنے والے نئے ٹیبل ٹینس ٹیبل کا افتتاح کرتے ہوئے بہت خوشی کا اظہار کیا

اور بیاولنگر کے تمام پلیرز جو نیشنل انٹرنیشنل مقام پر کھیل چکےہیں انہیں سراہا
اس موقع پر

ڈپٹی کمشنر بہاولنگر نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر میڈم عظمی عمران کی سپورٹس میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا

اور ان تمام لوگوں کی کاوشوں کو سراہا جنکی وجہ سے ٹیبل ٹینس کا ٹیبل بہاولنگر کو ملا۔

About The Author