نومبر 21, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ایم کیوایم کا کراچی میں مردم شماری کے اعدادوشمار تسلیم کرنے سے انکار

کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ ہے نا کسی کو کم اور نہ کسی کو زیادہ گنا جائے

ایم کیوایم کا کراچی میں مردم شماری کے اعدادوشمار تسلیم کرنے سے انکار ۔

کنوینئر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے ہمارا مطالبہ ہے نا کسی کو کم اور نہ کسی کو زیادہ گنا جائے

، فاروق ستار کہتے ہیں خود کو گنوائے بغیر چین سےنہیں بیٹھیں گے۔ مصطفی کمال نے گڑ بڑ کا الزام سندھ حکومت پر لگادیا۔

ایم کیوایم کے تحت مردم شماری پر کانفرنس سے خطاب میں کنوینئر ایم کیوایم خالدمقبول صدیقی نے کہا پورے پاکستان میں نہ کسی کو کم اور نہ کسی کو زیادہ گنا جائے۔

ہمارا مطالبہ صرف اتنا ہے کہ مردم شماری درست ہونی چاہئے۔جو ریاست مردم شماری نہیں کراسکتی، وہ مردم شنا سی بھی نہیں کرسکتی۔

سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کراچی اور حیدرآباد کی آبادی کو ہمیشہ کم گنا جاتا ہے۔

آج سے ایک متحدہ جدوجہد کا آغاز ہوگیا ۔ وقت آگیا ہے کہ کراچی کی عوام خود کو گنوائے بغیر چین سے نہیں بیٹھی گی۔

ہمارے ڈومیسائل پر ہمارے بچوں کو نوکریاں نہیں ملتیں۔ جعلی ڈومیسائل پر لوگوں کو نوکریاں دی جارہی ہیں۔

مصطفی کمال نے کہا ہم صرف اتنا چاہتے ہیں کہ ہمیں درست نہ گنا جائے۔

سات اپریل کو مردم شماری کی تاریخ میں توسیع کے بعد چھپن لاکھ مزید افراد کا اضافہ ہوا۔

ہم موجودہ اعدادوشمار کو نہیں مانیں گے۔

ہمارے کوٹہ پر بھی ہمیں نوکریاں نہیں مل رہیں۔ صوبائی حکومت پر گڑبڑ کا الزام لگادیا۔

About The Author