دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ماضی میں پاکستان ٹیم کو کیوں چھوڑا نہیں دہراؤں گا، ہیڈ کوچ مارک کولز

جو ٹیم منتخب کرکے دی جائے گی اسی کے ساتھ کام کروں گا۔

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کہتے ہیں ماضی میں پاکستان ٹیم کو کیوں چھوڑا نہیں دہراؤں گا۔

جو ٹیم منتخب کرکے دی جائے گی اسی کے ساتھ کام کروں گا۔ پاکستانی انڈر نائنٹین کرکٹ کے کپتان سعد بیگ کہتے ہیں پی ایس ایل میں کھیلنے کا موقع ملا تو ضرور کھیلوں گا۔

نیشنل بینک کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستانی ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ مارک کولز کا کہنا تھا کہ پاکستان دوبارہ آکر اچھا لگا۔

پاکستانی ٹیم کو میچ فنش کرنے کی ضرورت ہے۔ بسمعہ معروف اب سے بطور کھلاڑی کھیلیں گی۔

مارک کولز،پاکستانی ویمن ٹیم ہیڈکوچ

نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ہی پاکستان انڈر 19 ٹیم کے کپتان سعد بیگ نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔

کہا بابر اعظم رول ماڈل ہیں۔ فی الحال ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ ہے۔

سعد بیگ،کپتان انڈرنائنٹین
سعد بیگ کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کھیلنے کی خواہش ہے۔ بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا بڑہ کامیابی ہے۔۔۔

About The Author