لاہور میں متعدد علاقوں میں شہریوں کو گیس پریشر میں کمی کے ساتھ گیس لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے۔
دن ہو یا رات گیس کی غیر اعلانیہ بندش کے باعث معمولات زندگی متاثر ہیں
سردیوں کے بعد گرمیوں میں بھی لاہور کے باسیوں کو گیس لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ درپیش،، دن ہو یا پھر رات کسی بھی وقت
، گیس پریشر ٹھیک نہ ہونے سے خواتین کیلئے امور خانہ داری سرانجام دینا تقریبا ناممکن ہوچکا ہے
شہر کے گنجان آباد علاقوں کے بعد پوش علاقے ماڈل ٹاؤن، گلبرگ، اقبال ٹاؤن اور ڈی ایچ اے میں بھی گیس پریشر میں کمی کے ساتھ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے
شہریوں کو مشکل میں مبتلا کررکھا ہے
نعمت اللہ جعفری، ماڈل ٹاؤن رہائشی، کسی بھی وقت گیس چلی جاتی ہے اور جب ہیلپ لائن پر کام کریں تو وہ کہتے ہیں کہ شیڈول جاری ہوا ہے اگر شیڈول ہے تو صارف کو تو بتائیں
گیس کی بندش سے تنگ گھریلو خواتین کہتی ہیں گیس آئے گی تو ہانڈی بنے گی
بلقیس احمد، کیا کریں کسی بھی وقت گیس نہیں ہے اب تو مشکل ہو گئی ہے کچھ سمجھ میں نہیں آتا
سوئی گیس حکام کے مطابق شہر میں ٹیل اینڈر صارفین کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا ہے جبکہ رات دس بجے سے صبح چھ بجے تک گیس بند کی جاتی ہے۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،