دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عمران خان کا کھیل ختم ہوتا جارہا ہے،منظور وسان

پی ٹی آئی پہلی جیسی جماعت نہیں رہے گی،رہنما پی پی پی

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں۔

کہتے ہیں عمران خان کا کھیل ختم ہوتا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی پہلی جیسی جماعت نہیں رہے گی۔

مئی کا آخری ہفتہ خطرناک نظر آرہا ہے۔ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آتے۔

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے موجودہ سیاسی حالات پر نئی پیشگوئیاں کردیں۔

ان کا کہنا ہے مئی کا آخری ہفتہ بڑا خطرناک نظرآرہا ہے۔ بہت کچھ ہونے والا ہے۔ عمران خان کا بظاہر کھیل ختم ہوتاجارہا ہے۔

عمران خان کے پاس وقت تھا مگر انہوں نے وہ ضائع کردیا۔ پی ٹی آئی اب پہلے جیسی پارٹی نہیں رہے گی۔ الیکشن میں بھی اب ان کے چند لوگ ہی کھڑے ہوں گے۔

جیالے رہنما کا کہنا ہے پی ڈی ایم کا ارادہ تھا کہ حکومت اپنی مدت پوری کر کے آٹھ اکتوبرکوالیکشن کرائے۔

مگر اب ملک کےحالات ایسے ہیں کہ رواں سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔ منظور وسان کا کہنا ہے ملک میں کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ایمرجنسی سے آگے بھی بات جا سکتی ہے۔ ہوسکتا ہے ملک میں کولیشن حکومت بنے۔

یہ بھی ممکن ہے آئین میں ترمیم کرکے الیکشن مزید ایک سال کے لئےآگے بڑھا دیئے جائیں۔ یہ بھی بتایا کہ حالات کسی اورطرف جارہے ہیں۔

جیالے رہنما نے سیاست دانوں کو مشورہ دیا کہ وہ تحمل اور تدبر کےساتھ سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔

About The Author