مئی 6, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کے263رہنما اور کارکنان کو نظر بند کرنے کا فیصلہ

ایم پی او کے تحت 30 روز کے لئے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو نظر بند رکھا جائے گا

سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کے263رہنما اور کارکنان کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔۔۔

ذرائع کے مطابق ایم پی او کے تحت 30 روز کے لئے گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو نظر بند رکھا جائے گا

محکمہ داخلہ سندھ نےپی ٹی آئی اے کے گرفتاری کارکنان کو نظر بند کرنے سے متعلق نوٹیفکیشن رات گئے جاری کئے

،ذرائع کے مطابق اب تک 263رہنماؤں و کارکنان کو 30روز کے لئے ایم پی او کے تحت نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

، پولیس ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو حیدرآباد، سکھر

، لاڑکانہ ، جیکب آباد اور خیرپور میرس میں رکھا جائے گا جبکہ اہم رہنماؤں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں

، پولیس ذرائع کا کے مطابق اب تک 400سے زائد افراد کو

ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے کے الزام میں حراست میں لیا جاچکا ہے۔۔۔

%d bloggers like this: