دسمبر 3, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پشاور: پر تشدد واقعات میں بی آر ٹی بسوں کو بھی نقصان پہنچا

مختلف مقامات پر پتھراو اور حملوں میں 20 بسوں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث چارفیڈرز روٹس پر سروس بند کردی گئی

گزشتہ روز پر تشدد واقعات میں پشاور بی آر ٹی بسوں کو بھی نقصان پہنچا ۔۔۔ مرکزی روٹ پر سروس بحال ہے تاہم چار فیڈرز روٹس پربسوں کی امد و رفت بحال نہ ہو سکی ۔۔۔۔

مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور میں پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔۔ تو بی ارٹی سروس بھی نشانہ بنی۔۔ جس کے باعث سروس بند کرنی پڑی۔۔

مختلف مقامات پر پتھراو اور حملوں میں 20 بسوں کو نقصان پہنچا، جس کے باعث چارفیڈرز روٹس پر سروس بند کردی گئی۔

گلبہار تا حیات آباد ، ہسپتال روڈ سے کوہاٹ روڈ اور فردووس سے شاعالم فیڈرروٹ تاحال بحال نہ ہو سکے

ٹرانس پشاور حکام کے مطابق بسوں کی مرمت میں وقت لگے گا جس کے بعد فیڈر دروس بحال کی جا سکتی ہے۔

About The Author