مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال کر دی گئی

ملک میں مختلف سرکاری املاک بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کیے گئے اورنقصان پہنچایا گیا

ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات بحال

9 مئی کو پی ٹی آئی کے شر پسندوں کی جانب سے ملک میں مختلف سرکاری املاک بشمول ریڈیو پاکستان پشاور پر حملے کیے گئے اورنقصان پہنچایا گیا

حملوں میں ریڈیو پاکستان پشاور کو آگ لگائی گئی جس کی وجہ سے ریڈیو پاکستان کو نقصان پہنچا اور نشریات کا عمل متاثر ہوا

پاکستان آرمی نے فوری طور پر حرکت میں آکر ریڈیو پاکستان پشاور کی نشریات کو بحال کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا

پاکستان آرمی کی جانب سے کی جانے والی کوششوں میں بجلی کی فوری بحالی ، صفائی کے انتظام کے لئے 100 سے زائد عملہ فراہم کرنا ، ٹوٹ پھوٹ کی شکار جگہوں کی مرمت کرنا اور ٹرانسپورٹ مہیا کرنا ہے

اس کے علاوہ فوری ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ریڈیو پاکستان پشاور کو مالی امداد بھی دی گئی

پاکستان آرمی نے ملک میں مشکل کی ہر گھڑی میں اپنا کردار کیا اور آگے بھی کرتی رہے گی

%d bloggers like this: