اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں، تبصرے اور تجزیے۔

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کا ضلع بہاولنگر کی دو تحصیلوں ھارون آباد اور فورٹ عباس کے دورہ کا احوال کچھ اس طرح ھے کہ

ڈپٹی کمشنر نےفورٹ عباس ہارون آباد روڈ کی کارپیٹنگ کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔ اس اہم شاہراہ کی کارپیٹنگ پر 2821ملین لاگت کا تخمینہ ہے

اور 53کلومیٹر فورٹ عباس ہارون آباد روڈ پر تیزی سے کام جاری ہے اور ابتک 15.5کلومیٹر سڑک کی کارپیٹنگ کا کام مکمل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ

جون 2024تک اس پراجیکٹ کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر ہدایت کہ کہ سڑک کی تعمیر میں اعلی کوالٹی میٹریل اور بہترین ورک مین شپ کے تحت کام ہونا چاہیے اور کوالٹی ورک پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہونا چاہئیے۔

نیز ڈپٹی کمشنربہاولنگر ذوالفقار احمد بھون نےتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال فورٹ عباس کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کے تمام شعبوں اور وارڈز کا تفصیلی معائنہ کیا

اور ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ہسپتال میں ایمرجنسی سروسز اور مریضوں کی نگہداشت، علاج معالجے اور ادویات کی فراہمی کے امور کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں سے بھی بات چیت کی

اور ان سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی بابت استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے ایم ایس و دیگر افسران کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں

کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور ہسپتال میں مریضوں کو تمام تر طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔نیز ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے فورٹ عباس میں 172/HR اور 165/7R میں کپاس کی کاشت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر محکمہ زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کپاس کی کاشت کے طریقہ کار اور کاٹن پلانٹر کا بھی معائنہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کہا کہ کپاس دنیا کی ایک اہم ترین ریشہ دار فصل ہے۔ اس سے لباس اور کپڑے کی دوسری مصنوعات تیار کی جاتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں کپاس پیدا کرنے والے ممالک میں پاکستان نمایاں مقام رکھتا ہے

اور صوبہ پنجاب کو اس لحاظ سے امتیازی حیثیت حاصل ہے کیونکہ مجموعی پیداوار کا زیادہ تر حصہ پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے کپاس کی پیداوار میں اضافے کے لیے حکومتی اقدامات پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ

کپاس کی زیادہ سے زیادہ رقبے پر کاشت سے کسان خوشحال اور معیشت ترقی کرے گی۔ انہوں نے محکمہ زراعت کے افسران اور فیلڈ سٹاف کو بھی ہدایت کی کہ وہ کپاس کی کاشت میں اضافے کے لیے بھرپور اور فعال کردار ادا کریں نیز ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے کاٹن ایڈوائزری فیسیلیٹیشن سنٹر فورٹ عباس کا دورہ کیا۔

اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کی مہم 2023 کے تحت ہرتحصیل کی غلہ منڈیوں میں کاٹن ایڈوائزری فسیلیٹیشن سینٹرز قائم کیے گئے ہیں

اور ضلع بہاول نگر میں مجموعی طور پر پانچ مراکز قائم کئے گئے ہیں اور ضلع کی ہر تحصیل میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔ان سنٹرز پر منظور شدہ، اچھے معیار کا کپاس کا بیج نیز زرعی ادویات اور کھاد بھی ہر مرکز پر دستیاب ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ہر مرکز پر کاشتکار برادری کی رہنمائی کے لیے آگاہی لٹریچر کی موجودگی کے ساتھ پینا فلیکس بھی لگائے گئے ہیں مزید براں کسانوں کی مناسب رہنمائی اور مشورے کے لیے ہر مرکز پر تکنیکی عملہ بھی تعینات کیا گیا۔

انہوں نے محکمہ زراعت کو ہدایت کی کہ کپاس کی پیداوار کے اہداف کے حصول میں تمام متعلقہ محکمے مربوط لائحہ عمل کے تحت پوری تندہی اور لگن سے فرائض سرانجام دیں۔نیز ڈپٹی کمشنر بہاولنگرذوالفقار احمدبھون نے نے فورٹ عباس کے علاقے غلام رسول ٹاؤن کا دورہ کیا اور مردم شماری ٹیموں کی کارکردگی کی سرپرائز چیکنگ کے۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے اس موقع پر کہا کہ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اور اس کی ہر مرحلہ پر مانیٹرنگ کی جارہی ہے انہوں نے شمار کنندہ ٹیموں کی جانب سے ٹیب میں درج کیے جانے والے کوائف کا تفصیلی جائزہ لیا

اور مختلف علاقہ مکینوں سے بھی بات چیت کی۔ اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر نے مردم شماری پر مامورٹیموں کو ہدایت کی کہ اس قومی ذمہ داری میں کسی قسم کی کوئی غفلت ، لاپرواہی اور تساہل کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے مزید کہا کہ خانہ شماری اور مردم شماری کے حوالہ سے تمام شہریوں کے کوائف ٹیب میں درست طریقہ سے درج کیے جا ئیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاولنگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

بہاولنگر کے معروف چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر اختر علی قریشی کے والد محترم سابق چیئرمین شہداد پور حاجی یاسین انتقال کرگئے

نماز جنازہ میں بہت بڑی تعداد کی شرکت بہاولنگر کے مختلف اداروں ، درسگاہوں جامع العلوم عیدگاہ بہاولنگر وغیرہ میں مرحوم کے لئے قرآن خوانی اور دعا کی تقریب منعقد ہوئی

جبکہ معروف عالم دین شیخ الحدیث مولانا جلیل احمد اخون ، وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی بہاولنگر حاجی عبد المجید قریشی، مفتی محمد نصر اللہ خان،ڈاکٹر عبد المنان قریشی،راؤ رضوان الرحمان،ڈاکٹر اقبال وٹو ، ڈاکٹر فضل ،سہیل قریشی،مرزا اعجاز

، فضل الرحمان چترالی ، ملک مراد علی ، شیخ نعمان فضل ، ثاقب ڈھڈی ،سلمان قریشی ایڈووکیٹ ،آصف حمید قریشی ایڈووکیٹ ودیگر نے انور علی

، ڈاکٹر اختر علی اور امیر الدین سمیت ورثا سے تعزیت کا اظہار اور بلندی درجات کی دعا کی ہے واضح رہے کہ

ڈاکٹر اختر علی کے والد اور فیملی نے کچھ عرصہ قبل سیلاب متاثرین کے لئے اندرون سندھ فلاحی امدادی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا ۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ضلع بہاول نگر میں گزشتہ روز 13کروڑ 95 لاکھ 12 ہزار سے زائد مالیت کی غیرقانونی طور پر ذخیرہ شدہ گندم برآمد کرلی گئی ہے۔

یہ بات ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد بھون نے بتائی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنرز نے محکمہ خوراک کے افسران کے ہمراہ 31مقامات پر

کامیاب ریڈ کیے ہیں اور 28 ہزار 618گندم کی بوریاں برآمد کرکے محکمہ خوراک کے گوداموں میں منتقل کی گئی ہیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر پرائیوٹ گوداموں اور دیگر مقامات پر ریڈ کے ذریعے غیرقانونی طور

پر ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں عمل میں لا رہی ہے۔

 

 

%d bloggers like this: