جنرل ہسپتال لاہور میں منکی پاکس کے دو مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ،، دونوں کیسز کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک شخص اور خاتون میں منکی پاکس کی علامات سامنے آئیں ہیں۔
دونوں افراد میں بخار کے ساتھ جسم پر سرخ دھبوں کی علامت پائی گئی ہیں۔ ایک مریض کے جسم پر چھالے بھی ہیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں مشتبہ کیسز کا منکی پاکس ٹیسٹ ہونے سے مرض کی تصدیق ہوگی۔ دونوں مریض گزشتہ روز سے جنرل ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اس حوالے سے پرنسپل جنرل ہسپتال ڈاکٹر سردار فرید ظفر نے بتایا ہے کہ دونوں کیسز تاحال مشتبہ ہیں۔
مبینہ طور پر ایک مریض کو چکن پاکس اور دوسرے کو ہربیز کا مسئلہ ہے۔
ڈاکٹر فرید ظفر کے مطابق احتیاط کے طور پر دونوں مریضوں کے ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ رپورٹس آنے کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔
اے وی پڑھو
صحت عامہ سے متعلقہ کمانڈ، کنٹرول، اور کمیونیکیشن کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لئے قومی ادارہ صحت میں ورکشاپ
راجہ گدھ کا تانیثی تناظر! چودہویں قسط||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی
نیلے والی تیری، پیلے والی میری!||ڈاکٹر طاہرہ کاظمی