دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پی ٹی آئی کا پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ وہ کل سے ٹکٹوں کے تقسیم کرنا شروع کریں گے

پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں انتخابات کیلئے امیدواروں کے تعین کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کہتے ہیں کہ وہ کل سے ٹکٹوں کے تقسیم کرنا شروع کریں گے

چیئرمین عمران خان کی زیرِ صدارت زمان پارک لاہور میں مرکزی قائدین کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پنجاب میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں کے انٹرویوز کا کل سے آغاز کرنے پر اتفاق ہوا۔

اجلاس میں پنجاب کے امیدواروں کے تعین کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں قانون کی بالادستی اور آئین کے تحفظ کیلئے وکلاء کی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اجلاس کے شرکاء نے حکومت کی جانب سے انتخاب کو التواء میں ڈالنے کی کوششوں کے خلاف بھرپور مزاحمت پر بھی اتفاق کیا

About The Author