اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاول پور کی خبریں

بہاول پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم سمیت 5 سابق رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔

ان سابق اراکین اسمبلی کے خلاف کرپشن، رشوت خوری، ترقیاتی منصوبوں میں گھپلے اور غیرقانونی ٹھیکے دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے

 ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مطابق تحریک انصاف کے سابق ایم این اے فاروق اعظم ملک سمیت ایم پی ائیز میں صاحبزادہ گزین عباسی، سمیع اللہ چوہدری، ڈاکٹر افضل، احسان الحق اور افتخار الحسن گیلانی کے نام شامل ہیں۔

ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاول پور احسان علی جمالی کے مطابق تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر خوارک سمیع اللہ چوہدری پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ترقیاتی منصوبوں میں گھپلوں، بھاری کمیشن لے کر من پسند افراد کو ٹھیکہ جات دینے کا الزام عائد ہے۔

اس کے علاوہ سابق ایم پی ایزچوہدری احسان الحق،ڈاکٹر محمد افضل پر مبینہ طور پر رشوت لینے اور غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہیں۔اس سلسلے میں سابق ایم این ائے فاروق اعظم ملک کو تحقیقاتی ٹیم کے روبرو یکم اپریل کو پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے

جبکہ سابق ایم پی ائے احسان الحق، صاحبزادہ گزین عباسی،ڈاکٹر افضل کو 31 مارچ کو پیش ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں ڈائریکٹر انٹی کرپشن کے مطابق تحریک انصاف کے سابق وزیر سمیع اللہ چوہدری کو بھی اینٹی کرپشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے

اور اگر یہ افراد پیش نہیں ہوتے تو محکمہ اپنی کاروائی کریگا۔ڈائریکٹر احسان علی جمالی نے کہا ہے کہ

گزشتہ 4 برس میں کرپشن کا لیول بہت بڑھ گیا ہے، گزشتہ 3،4 سالوں میں ملنے والی درخواستوں کا تناسب 60 سے 70 فیصد زیادہ ہے

، سکیموں کے حوالے سے بے شمار شکایات موصول ہورہی ہیں ہماری ٹیکنکل ٹیموں نے مختلف سکیموں کے وزٹ کیے ہیں.

کچھ سکیموں میں ٹف ٹائلز عوامی جگہوں کی بجائے لوگوں کے ڈیرے پر لگی پائی گئیں۔

ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے کہا ہے کہ: اگر یہ لوگ ملوث نہیں ہیں تو آئیں اور جواب دیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور

( راشد ہاشمی)

ہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے ”سٹیٹ آف آرٹ” کہا جاتا ہے۔

ذرائع کے مطابق بہاول پور کارڈیالوجی سنٹر اپنے قیام سے لیکر آج تک ملازمین کی شدید کمی کا شکار ہے

جس کی وجہ سے یہ سنٹر پوری طرح سے پرفارم نہیں کرسکا ذرائع کے مطابق کارڈیک سنٹر میں مجموعی طور پر گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کی 901 سیٹوں کی منظوری دی گئی تھی

جس میں گریڈ ایک تا چار کی 205 سیٹیں،گریڈ 5 تا 15 کی 184 اور گریڈ 16 تا 20 کی 512 سیٹیں شامل ہے

جس کی منظوری پنجاب حکومت کی جانب سے ہوئی مگر پنجاب حکومت آج تک ان تمام سیٹوں پر بندے نہیں تعینات کر سکی آج بھی 901 سیٹیوں میں سے 625 سیٹیں خالی ہے

اور صرف 276 سیٹوں پر جس میں گریڈ 01 تا گریڈ 04 پر 15 ملازمین گریڈ 05 تا گریڈ 15 پر 31 ملازم اور گریڈ 16 تا گریڈ20 پر 230 ملازم کام کر رہے ہے

جبکہ 625 سیٹیں آج بھی خالی پڑ ہے جن پر ملازمین تعینات نہیں ہو سکیں۔کارڈیک سنٹر ذرائع کے مطابق خالی سیٹیوں پر تعیناتی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو

کئی بار چھٹیاں لکھی گئی مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول پور

( راشد ہاشمی )

محکمہ ماحولیات کی کامیاب کاروائی،کباڑیا کی دوکان سے ہسپتال کا خطرناک ویسٹ برآمد کرکے کباڑے کے خلاف مقدمہ درج کروادیا۔

محکمہ ماحولیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر انصر عباس سیال نے صحافیوں کو بتایا کہ

دوران جیکنگ خانقاہ شریف میں محمد زبیر نامی کباڑیا کی دوکان میں ہسپتال کا ویسٹ پایا گیا جس کی خرید و فروخت غیر قانونی ہے

اور مذکورہ ویسٹ صحت عامہ کے لیے انتہائی خطرناک ہے اور مختلف موذی قسم کی بیماریاں پھیلانے کا باعث بن سکتا تھا

جس پر محمد زبیر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سمہ سٹہ کو مقدمہ زیر دفعہ 270/269 ت پ درج کروانے کے لیے درخواست دیدی گئی ہے۔

%d bloggers like this: