اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولنگر کی خبریں

بہاولنگر سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول نگر۔

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہا ہے کہ یوم پاکستان کو ہماری تاریخ میں بہت اہمیت حاصل ہے

کیونکہ 23مارچ کو ہی آزاد ،خودمختار اسلامی فلاحی ریاست کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول بہاول نگرمیں یوم پاکستان کی

پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاول نگر سید علی رضا بھی موجود تھے۔

تقریب میں پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر محمد شفیق، سرکاری افسران ، اساتذہ ، سٹوڈنٹس اور سول سوسائٹی نے شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے مزید کہا کہ پاکستان شہداء کی لازوال قربانیوں اور قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں عظیم جہدوجہد کا ثمر ہے۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی ، استحکام ، خوشحالی اور فلاح و بہبود کے لیے ہم سب کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہئیے۔ تقریب میں

پرنسپل پروفیسر شفیق احمد نے 23 مارچ اور قیام پاکستان کےحوالے سے طلباء وحاضرین کو تفصیلی روشناس کروایا۔

یوم پاکستان کی تقریب میں طلباء کی جانب سے مختلف تاریخی ماڈل پیش کئے گئے۔ اس موقع پر طلباء نے ملی نغموں پر خوبصورت ٹیبلوز بھی پیش کئے۔

طلباء کی شاندار پرفارمنس پر حاضرین نے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب کے آخر میں شہداء اور وطن عزیز کے لئے خصوصی دعا کروائی گئی۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
بہاول نگر

(صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

رمضان المبارک کے بابرکت مہینہ میں مستحق خاندانوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع بہاول نگر میں گزشتہ 6 دنوں (18مارچ سے 23مارچ )کے دوران 2لاکھ 11ہزار824آٹے کے تھیلے مفت فراہم کیے گئےہیں

اور دس کلو گرام تھیلہ مفت آٹے کی فراہمی یوٹیلٹی سٹورز، کریانہ سٹورز اور دیگر ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کے ذریعے احسن انداز میں کی جارہی ہے

اور 25رمضان المبارک تک جاری رہے گی۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سلمان خان لودھی نے حیدر اسٹیڈیم اور ستلج پارک بہاول نگر میں مفت آٹے کی فراہمی کے پوائنٹس کے معائنے کے دوران کہی۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صہیب بٹ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے مفت آٹے کی فراہمی کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ

بہاول نگر میں 66ہزار 503 تھیلے،چشتیاں میں 52ہزار 318،ہارون آباد میں 36ہزار 622،منچن آباد میں 36ہزار 253اور فورٹ عباس میں 20ہزار 128آٹے کے مفت تھیلے فراہم کردیے گئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر سلمان خان نے مزید کہا کہ ضلع بھر میں مجموعی طور پر 227پوائنٹس پر مفت آٹے کی فراہمی جاری ہے

جس میں 25ٹرکنگ پوائنٹس ، 124کریانہ شاپس اور 78یوٹیلٹی سٹورز شامل ہیں۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی

تھانہ منچن آباد کی حدود میں پولیس مقابلہ

ڈھاک پتن روڈ پر دوران ناکہ بندی مشکوک افراد کو روکنے پر ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ۔ترجمان پولیس کے مطابق

جس سے سرکاری گاڑی کا ٹائر برسٹ ہوا. ترجمان

پولیس کی بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ ۔

 دوران فائرنگ ایک ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے شدید مضروب ہوگیا جو کہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہو گیا ۔

 ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت ماجد کے نام سے ہوئی۔

ملزم ماجدسابقہ ریکارڈ یافتہ تھا جوکہ راہزنی،دوران ڈکیتی قتل جیسی سنگین وارداتوں میں بہاولنگر پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا.

فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ناکہ بندیاں کر دی گئی ہیں ۔ ڈی پی او

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہا ولنگر

( صاحبزادہ وحیدکھرل تونسوی)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیّد علی رضا کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رمضان المبارک کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

ضلع بھر میں 240مساجد اور16امام بارگاہوں پر 1400سے زائد پولیس ملازمین اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسیّد علی رضا کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے رمضان المبارک کا جامع سیکیورٹی پلان جاری کر دیا

۔ضلع بھر میں 240مساجد اور16امام بارگاہوں جن میں Aکیٹگری کی 6مساجد اور Aکیٹگری کی 4امام بارگاہوں پر 1400سے زائد پولیس ملازمین اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

ڈی پی اوسیّد علی رضا نے کہا ہے کہ حساس مساجد اور امام بارگاہوں پر واک تھرو گیٹس لگائے جائیں گے۔

راستوں کو محفوظ بنانے کے لیے خار دار تاریں لگائی جائیں گی۔پارکنگ کم از کم200گز کے فاصلہ پر کی جائیگی تاکہ

روزہ داران اور نمازی امن و سکون اور یکسوئی کے ساتھ عبادت کرسکیں۔ڈی پی او نے مزید کہا کہ تمام مکتبہ فکر کو چاہیے کہ تمام ذاتی و دیگر اختلافات بھلا کرا یک نکاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ہوئے

انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ انتظامیہ اپنے مرتب کردہ سیکیورٹی پلان پر عمل درآمد کرکے علاقہ کو ماہِ صیام میں امن کا گہوارہ بنا سکے۔ماہِ صیام میں گشت کا منظم نظام بھی اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ضلعی پولیس اپنے محدود وسائل میں رہ کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے گی۔

تما م سیکیورٹی امور کی نگرانی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے کی جائیگی۔نماز تراویح،سحری و افطاری کے علاوہ نماز جمعہ کے دوران ضلعی پولیس محنت و جاں فشانی سے اپنے فرائض منصبی سرا نجام دیں گے۔

ایلیٹ،ایگل ا سکواڈاور تمام تھانہ جات کی گاڑیاں اس دوران گشت پر رہیں گی۔ڈیوٹی پر تعینات اہلکاران کو متعلقہ ایس ایچ او، ایس ڈی پی او، سیکیورٹی برانچ اور دیگر متعلقہ ایجنسیز وقتاً فوقتاًچیک کریں گے۔

غفلت اور لاپرواہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی۔ڈی پی او بہاولنگر نے علماء کرام اور میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ امن وامان کے قیام میں پولیس کا بھرپور ساتھ دیں۔

عوام الناس سے گزارش ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک اشخاص اور اشیاء پر کڑی نگاہ رکھیں۔

ایمر جنسی کی صورت میں پولیس کنٹرول روم ڈی پی او آفس 15اور9240064-063پر اطلاع دیں۔

%d bloggers like this: