دسمبر 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور میں قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا

سیلیکٹر نے ساٹھ بہترین کھلاڑیوں کا چناو کرلیا ۔۔ جنہیں تربیتی کمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا

لاہور میں قومی جونئیر ہاکی ٹیم کے ٹرائلز کا دوسرا مرحلہ مکمل ہوگیا ۔۔۔ سیلیکٹر نے ساٹھ بہترین کھلاڑیوں کا چناو کرلیا ۔۔ جنہیں تربیتی کمپ کے لئے مدعو کیا جائیگا ۔۔

ایشیا کپ اور ہاکی ورلڈ کپ کے لئے قومی جونئیر ہاکی ٹیم کو مضبوط اور بہترین بنانے کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب۔

کے پی۔ گلگت بلتستان۔ آزاد کشمیر اور اسلام آباد سے مختلف اکیڈمیز کے نوجوان کھلاڑیوں کو اوپن میرٹ کی بنیاد پر ٹرائلز کے لئے مدعو کیا

ٹرائلز میں سیلیکٹرز نے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس۔ تکنیک اور سکلز کا موازنہ کیا

سابق اولمپئن اور سیلیکٹر شکیل عباسی نے بتایا کہ سوچا نہیں تھا کہ ٹرائلز کے ذریعہ اتنے باصلاحیت کھلاڑی مل جائینگے

شکیل عباسی۔ سیلیکٹر ۔۔ "مختلف شہروں سے ہاکی پلیئرز آئے اور ان میں کافی ٹیلنٹ ہے مجھے یقین نہیں تھا کہ اتنے اچھے کھلاڑی مل جائینگے ۔۔

ہاکی ہمارے خون میں ہے بس انہیں نکھرانے کی ضرورت ہے”

ٹرائلز میں نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ قومی ٹیم کی نمائندگی کرنیوالے کھلاڑی بھی ان ایکشن نظر آئے
"

ہم نے اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کی ہے امید ہے سیلیکٹ ہوجائینگے ۔۔ کیمپ میں کھلاڑیوں کی فزیکل اور تکنیک چیک کی گئی ہے”

اس سے پہلے جونئیر ٹرائلز کا پہلا مرحلہ کراچی میں منعقد کیا گیا تھا ۔۔۔ جس میں پچھتر سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا تھا ۔۔

About The Author