دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کی رنگوں کا تہوار ہولی منانے کی تیاریاں

کراچی کے سوامی نارائن مندر میں بھی ہولی کی مناسبت سے رنگا رنگ محفل سجائی گئی

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری کی رنگوں کا تہوار ہولی منانے کی تیاریاں۔

کراچی کے سوامی نارائن مندر میں بھی ہولی کی مناسبت سے رنگا رنگ محفل سجائی گئی۔

بڑوں، بچوں، خواتین ، بزرگوں نے ایونٹ میں خوب انجوائے کیا۔

رنگوں کی قوس و قزاح زمین پر اترے گی۔
ہندو تہوار ہولی ۔۔ رنگوں کی بہار لئے آگیا۔

کراچی کے سوامی نارائن مندر میں ہولی کی مناسبت سے رنگا رنگ محفل سجائی گئی۔

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد ، خواتین ، نوجوان ، بچے اور بوڑھے سبھی جمع ہوئے۔
شرکا نے ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہولی کی مناسب سے منعقدہ تقریب کا لطف اٹھایا۔
ہولی کے رنگ چہرے پر سجائے شرکا کا کہنا تھا ہولی کا تہوار خوشیوں کی سوغات لے کر آتا ہے۔

ہندو برادری کے افراد کی بڑی تعداد ایونٹ میں شریک ہوئی۔۔ اور خوب ہلہ گلا گیا۔

ہولی کے تہوار پر خصوصی پکوان اور مٹھائیوں کی تیار ی اور ان سے لوگوں کی توضع کی جاتی ہے۔
ہولی کے لیے رنگدار پاؤڈر ہلدی اور زعفران وغیرہ کے پھولوں اور کلیوں سے تیار کیا جاتا ہے۔

About The Author