اپریل 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاک بحریہ سمندر میں بڑی کارروائی ،اسمگلرز گرفتار

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی

پاک بحریہ سمندر میں بڑی کارروائی ،4 ارب روپے مالیت کی کرسٹل آئس پکڑ لی ، اسمگلرز بھی گرفتار۔

پاک بحریہ نے بحیرہ عرب میں منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز نے

علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی آپریشن کے دوران 280 کلو گرام کرسٹل آئس ضبط کرلی۔ ضبط کی جانے والی منشیات کی

بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمت تقریبا 4ارب روپے سے زائد ہے، گرفتار کئے جانے والے اسمگلرز اور ضبط کی جانے والی منشیات کو مزید کارروائی کیلئے

قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سپرد کردیا گیا

، پاک بحریہ کا منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے۔

%d bloggers like this: