لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سیکیورٹی کو طلب کر لیا۔۔۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار حسین کے عورت مارچ منتظمین کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں ڈپٹی کمشنر کے مارچ کی اجازت نہ دینے کے نوٹیفیکیشن کو چیلنج کیا گیا
، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ ڈی سی لاہور کا عورت مارچ پر پابندی کا فیصلہ غیر قانونی ہے
کیونکہ عورت مارچ میں خواتین کے حقوق کی تحفظ کی بات ہوتی ہے، پرامن مارچ پر پابندی آئین کی خلاف ورزی ہے لہٰذا عدالت عورت مارچ پر پابندی سے متعلق ڈی سی کا فیصلہ کالعدم قرار دے
، عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر لاہور اور ایس پی سکیورٹی کو کل طلب کر لیا
اس سے پہلے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی تھی۔۔۔
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،