دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: ملیر ندی کے قریب پل کے نیچے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

کراچی میں بڑھتی لوٹ مار ۔۔۔ ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

کراچی میں بڑھتی لوٹ مار ۔۔۔ ایک گھنٹے کے دوران مختلف علاقوں میں ڈاکؤوں کی فائرنگ سے قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

، ملیر ندی کے قریب پل کے نیچے سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی

کراچی کے علاقے نیو کراچی لاسی گوٹھ کے قریب لوٹ مار کرنے والے ڈاکؤوں کی فائرنگ سے قانو نافذ کرنے والے ادارے کا اہلکار زخمی ہوگیا

جسے طبی امداد کے لئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا ،پولیس ذرائع کے مطابق اہلکار کو مزاحمت پر اسٹریٹ کرمنلز نے دو گولیاں مار کر زخمی کیا

، زخمی اہلکار چھٹیوں پر اندروسن سندھ سے گھر کراچی آیا ہوا تھا

،اسی اثناء میں نیو کراچی گودھرا اسٹاپ اور کورنگی نمبر 5 میں بھی ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر دو افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا

،اس سے قبل لانڈھی مرغہ خانہ پل کے قریب ملیر ندی کے قریب سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش ملی

،پولیس کے مطابق لاش کی جیب سے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی برآمد ہوا

جس کے مطابق مقتول کا نام مختیار تھا جو منڈی بہاؤالدین کا رہنے والا تھا

،پولیس نے ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے لاش سرد خانہ منتقل کردی۔۔۔

About The Author