دسمبر 23, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

سیل شدہ مل ڈی سیل کردی گئیں۔۔۔ہفتے سے صوبہ بھر میں پیداواری عمل بحال کردیا جائے گا۔۔۔

سندھ حکومت اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔۔۔

سیل شدہ مل ڈی سیل کردی گئیں۔۔۔ہفتے سے صوبہ بھر میں پیداواری عمل بحال کردیا جائے گا۔۔۔

فلور ملز ایسوسی ایشن نے فوری طور پر آٹے کی پیداواری سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔

چئیرمین فلورملز ایسوسی ایشن چوہدری عامر نے کہاکہ وزیر خوراک وسیکریٹری خورک کے ساتھ تین گھنٹے مزاکرات ہوئے۔۔۔

حکومت نے طے شدہ ماہوار گندم کا کوٹہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔۔۔

وزیر خوراک سندھ مکیش کمار چاؤلہ نےکہاکہ کل سے سندھ بھر میں آٹے کی فراہمی شروع ہو جائے گی۔۔

گندم اور آٹےکی قیمت کاتعین نہ ہونےاورفلور ملز پرچھاپوں کے خلاف فلور ملزایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال کی گئی تھی۔۔۔

About The Author