دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: شارع فیصل پرپیپلزبس سروس اور واٹرٹینکر میں تصادم

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

کراچی میں شارع فیصل پرپیپلزبس سروس اور واٹرٹینکر میں تصادم ہوا ۔۔۔

حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔

کراچی میں شارع فیصل پر نرسری کے قریب پیپلز بس جمعہ کی شام حادثہ کا شکارہوئی۔۔۔

پیپلز بس اور واٹر ٹینکر میں تصادم کےنتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔۔۔حادثے میں پیپلز بس کی ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی۔۔۔

حادثے کےباعث سڑک پر ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔۔۔ٹریفک پولیس کےمطابق حادثے کا شکار پیپلز بس کوروانہ کردیاگیاہے ۔۔۔

پولیس کادعویٰ ہے کہ سڑک پر موٹر سائیکل سوارکے بریک لگانےکی وجہ سے پیچھے آنے والے واٹر ٹینکر نے بھی بریک لگایا۔۔۔

واٹر ٹینکر کے عقب میں آنے والی روٹ ون کی پیپلز بس کا ڈرائیور رفتار پر قابو نہ رکھ سکا۔۔۔

جس کےبعد بس واٹر ٹینکر سے ٹکرائی جس سے ونڈ اسکرین ٹوٹ گئی اور بس کو نقصان پہنچا۔۔۔

About The Author