مارچ 29, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

راجن پور کی خبریں

راجن پور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

روجھان

ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد بلوچ کی مونسپل کمیٹی روجھان میں کھلی کچہری رود کوہی سیلاب کو گزرے کئ ماہ گزر گئے مگر متاثرہ سڑکیں نہ بن سکی کسان امداد سے محروم شھر کی سڑکیں ٹھکیدار نامکمل چھوڑ کر فرار شھریوں کو مشکلات کا سامنا

سیلاب متاثرین کے شکایت کے انبار ڈپٹی کمشنر راجن پور کا فوری نوٹس ایکسین ہائی وئے سے روپورٹ طلب کھلی کچہری کے بعد خود متاثرہ سڑکوں کا دورہ

ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان بلوچ نے مونسپل کمیٹی روجھان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا

جسمیں اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر مجاہد عباس تحصیلدار روجھان رانا محمد حنیف ایس ڈی او واپڈہ فاروق احمد چیف آفیسر رانا ساجد ریاض انجینر شاہد حسین ریسکیو انچارج راجن پور اور ریسکیو انچارج روجھان احسان الرحمن ملک انچارج

سپیشل برانچ غلام اللہ خان سابق کونسلر جلیل احمد مزاری سنئیر صحافیوں میں شکیل احمد سعیدی محمد علی عامر گورچانی محمد علی ڈوگر معراج خان مزاری ملک طفیل احمد ملک قیوم احمد ضامن حسین بکھر طاہر عطاری سمیت دیگر

صحافیوں اور مقامی اور ضلعی آفیسران نے شرکت کی اس موقع پر سابق کونسلر جلیل احمد مزاری سراج خان مزاری شکیل سعیدی ضامن حسین بکھر جاوید مزاری معراج خان مزاری محمد علی ڈوگر محمد علی عامر گورچانی طاہر عطاری سمیت دیگر ساہلین اور صحافیوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد بلوچ کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ

رود کوہی سیلاب کو ختم ہوئے کئ ماہ گزر گئے مگر سیلاب سے متاثرہ روجھان تا چوک روجھان لنک روڈ تاحال دوبارہ نہ بن سکی نہ ہی روڈ کے سیلاب سے پڑنے والے شگاف دوبارہ پر کیے جاسکے روجھان تا انڈس ہائی وئے چوک روجھان لنک روڈ تاحال بروقت نہ بننے سے شھریوں کو شدید مشکلات کا شکار ہیں

اور روڈ خراب ہونے کے باعث ڈکیت روڈ کی خرابی کا فاہدہ اٹھاتے ہوئے روڈ سے گزرنے والے مسافروں کو گھیر لیتے ہیں اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے ہیں جبکہ روجھان تاحال تا چوک روجھان سیلاب سے متاثرہ اہم لنک روڈ دوبارہ نہ بننے اور اہم شاہراہ کے شگاف پر نہ ہونے سے سینکڑوں شھریوں کو مشکلات کا سامنا ہے

دوسری طرف سنٹر آف ایکسی لنس سے لے کر زرعی بنک اور انڈس ہائی وئے کی اہم لنک روڈ زاہد روڈ کی زیر تعمیر سڑکوں پر ٹھکیدار پتھر ڈال کر غائب ہوگیا ہے جس سے شھر کی اہم روڈیں نہ صرف نامکمل پڑی ہیں بلکہ روڈ پر پڑنے والے پتھروں کی وجہ سے شھریوں کو مشکلات کا سامنا ہے روڈ میں پڑنے والے پتھر سے روڈ سے گزرنے والی گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں جبکہ مسافروں کو ذہینی اذیت کا شکار ہیں

جبکہ زاہد روڈ کے ٹھکیدار نے پرانی سڑک پر بنیاد بنائے بغیر پرانی سڑک پر پتھر ڈال کر ناقص روڈ کی بنیاد رکھی ہے ساہلین نے ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد بلوچ سے مطالبہ کیا کہ زاہد روڈ اور شھر کی سڑکیں نامکمل چھوڑ کر جانے پر ٹھکیدار کے خلاف کاروائی کی جائے اور ذمہ دار ٹھکیدار سے نامکمل سڑک مکمل کی جائے

اس موقع پرسیلاب متاثرین نے مذید کہا کہ رود کوہی سیلاب کے دوران ہزاروں کسانوں کی فصلات تباہ ہوگئ پی ڈی ایم نے کسانوں کو ریلف دینے کے لیے امدادی پیکج دینے کا اعلان کیا مگر انکے اعلان پر عملدر آمد نہ ہوسکا سیلاب سے متاثرہ کسانوں کی لسٹیں بھی جاری ہوچکی ہیں

مگر تاحال امداد نہیں دی گئ انھوں نے ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان بلوچ سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پی ڈی ایم سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو امداد جاری کریں اس موقع پر دیگر ساہیلن نے بھی اپنی شکایت پیش کی

اس موقع پر سیلاب متاثرین کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد بلوچ نے ساہلین کی درخواستوں پر کاروائی کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد بلوچ نے کھلی کچہری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روجھان میں د بنگ اسسٹنٹ کمشنر ایڈمنسٹریٹر مجاہد عباس کو تعنیات کیا گیاہے

جس کوروجھان کے مسائل حل کرنے کی سخت ہدایت کی گئ ہے شھر کی سڑکوں کی تعمیر صفائی کا نظام بہتر کرنےپر توجہ دی جائے گئ خود ساختہ مہنگائی کرنے والے دوکانداروں سبزی فروشوں پھل فروشوں گوشت فروشوں کھاد مہنگے داموں فروخت کرنے والوں

کھاد ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈوان کیا جائے گا شھر کی سڑکوں کو مکمل نہ کرنے پر ٹھکیدار سے انکوائری کی جائے گئ سیلاب سے متاثرہ سڑکوں کی تعمیر اور انکے سیلاب سے متاثرہ شگاف پڑ کرنے کے لیے خصوصی توجہ دی جائے گئ

جو سیلاب متاثرین اور کسان امداد سے رہ گئے ہیں انکے لیے پی ڈی ایم سے خصوصی پیکج کی منظوری کی درخواست کی گئ ہے منظوری آنے پر امداد سے محروم سیلاب متاثرین کا دوبارہ سروے کرکے امداد دی جائے گئ

جن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے فصلات کے نقصانات کے کی امدادی رقوم جاری نہیں ہوئی انکے لیے پی ڈی ایم کو یاد دہانی لیٹر لکھے گئے اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ

کھلی کچہری کے انعقاد کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ روجھان کی عوام کو گھر کی دہلیز پر انصاف میہا ہوسکے۔

%d bloggers like this: