اپریل 20, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

لاہور ہائیکورٹ بہاول پور بنچ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں اعظم خان سواتی اور محمد خان مدنی کو ڈیتھ سیل سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتاری اور دور افتادہ جیلوں میں منتقل کرنے کاریکارڈ طلب کرلیا۔

کیس کی سماعت کیلئے ڈویژن بنچ تشکیل دیدیا گیا۔لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ کے سینئر جج جسٹس انوار الحق پنوں نے تحریک انصاف لائر ونگ کے وکلاء ثاقب طارق چوہدری،شیخ مظہر اکبر،سکندرحیات ننگانہ اوررضا حسین لودھی کی جانب سے

دائر درخواست کی سماعت کی۔عدالت میں دونوں رہنماؤں کی میڈیکل رپورٹس جمع کروائی گئیں۔اعظم سواتی کے وکیل ثاقب طارق چوہدری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ

دونوں سیاسی رہنماؤں کو ڈیتھ سیل میں رکھا جارہاہے اسی طرح قانون کے تحت صرف انڈر ٹرائل ملزمان کو ہی دیگرجیلوں میں منتقل کیا جاسکتا ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سے استفسار کیا کہ کیا

یہ 302کے ملزمان ہیں؟ ہتھکڑیاں کیوں لگائی ہیں اورانہیں کس رولز کے تحت دو افتادہ علاقوں کی جیلوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ کیا یہ انڈر ٹرائل ملزمان ہیں اور قانون کا صیح استعمال ہو رہا ہے؟۔

عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو کہا کہ آپ لاء افیسر ہیں آپ ان کو گائیڈ کریں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ لاہو ر ہائیکورٹ میں اس حوالے سے اعجاز چوہدری کی جانب سے پہلے ہی

درخواست دائر کی جا چکی ہے۔عدالت کے سوال پر اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل بہاولپور نے بتایا کہ سیاسی رہنما کو ڈیتھ سیل میں رکھا جارہا ہے جس پر عدالت نے برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈ یتھ سیل سے نکال کر انکی کلاس کے مطابق رکھنے کا حکم دیا۔

اعظم سواتی نے عدالت سے کہا کہ میں سینئر وکیل اور پاکستانی شہری ہوں لیکن مجھے میرے بنیادی آئینی حقوق سے محروم رکھا جارہا ہے۔

عدالت نے کیس کی سماعت کیلئے ڈویژن بنچ تشکیل دیتے ہوئے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کو اعظم سواتی اور محمد خان مدنی کی گرفتاری اور ان کو بہاولپور اور رحیم یارخان کی جیلوں میں منتقل کرنے کے حوالے سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

کیس کی سماعت آ ج (منگل)دوبارہ ہوگی۔قبل ازیں گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کو لاہور ہائی کورٹ بہاولپور بنچ میں پیش ہونے قبل ایک صحافی کے سوال پر اعظم سواتی نے کہا کہ

مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کرمنل ہیں ان ملک کے مجرموں کی بات نہ کریں تشدد کے حوالے انہوں کہا کہ کورٹ نے بولنے کی اجازت دی توسب کچھ بتاوں گا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی)

چیئر پرسن ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان حنا جیلانی نے کہا ہے کے چولستان کے سلگتے مسائل کے حل کے لیے ان کو ملکی سطح پر اٹھا یا جائے گا۔

چولستان کی اراضی پر چولستانیوں کا حق ہے حکومت ان کے اس حق کو تسلیم کرتے ہوئے فوری طور پر الاٹمنٹ کے عمل کو مکمل کرئے،ہمارے پاس اطلاعات ہے کہ چولستان اراضی کے بڑے قطعات غیر مقامیوں کو الاٹ کیے جا رہے ہیں جو کہ

قابل تشویش ہے۔وہ چولستان کے چک نمبر 93 ڈی بی میں منعقدہ چولستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر دو روزہ کیمپ میں چولستانی کمیونٹی سے خطاب کر رہی تھی۔کیمپ میں چولستانی ہندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں مردو خواتین شریک تھی۔

حنا جیلانی نے کہا کہ چولستان میں اراضٰ مقامی چولستانیوں کو الاٹ ہونی چاہیے اور اس میں کسی قسم کا مذہبی امتیاز نہیں برتا جانا چاہیے 2018 ء موصول ہونے والی درخواستوں کی جانچ پڑتال کو مذید کسی تاخیر کے بغیر مکمل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد ملک کے تمام شہریوں کے شہریتی،سیاسی،معاشی و سماجی اور ثقافتی حقوق سمیت انسانی حقوق کا حصول ہے۔حنا جیلانی نے مذید کہا کہ حکومت کو چولستان ترقیاتی ادارہ کی آزادی اور اس کی فعالیت کو یقینی بنانا چاہیے،اس کی ذمہ داریوں کا قانونی طور پر تعین ہونا چاہیے

اور اس کے اختیارات کو بذریعہ قانون بیان کیا جانا چاہیے۔اتھارٹی کے ایم ڈی کا عہدہ لازماً مستقل آسامی ہونا چہیے اور اس پر اعلی سطحی سویلین کو تعینات کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی ایک خصوصی اجلاس چولستان کے لوگوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے منعقد کرئے اور اس حوالے سے خطے کے باسیوں کو طویل عرصہ سے درپیچ مسائل کے حل کے لیے قانون سازی کرئے۔

تقریب سے پیپلز پارٹی بہاول پور کے سٹی صدر و ممبر ایچ آر سی پی ملک امتیاز چنڑ نے کہا کہ خطہ چولستان اپنے اندر صدیوں کی تہذیب سموئے ہوئے ہیں ضرورت اس بات کی ہے کہ چولستان میں آثار قدیمہ پر خصوصی توجہ دی جائے

اور چولستان کے تاریخی مقامات اور قلعہ جات کو محفوظ کیا جائے۔تقریب سے وائس چیئرپرسن راجہ اشرف،نذیر احمدچولستانی عمائدین

سابق چیئر مین ڈیراوڑ رائے محمد شریف،دین گڑھ کے نمبردار پروفیسر میاں مشتاق احمد،تنویر تنگواڑی،جام بشیر احمد،نمبر دار سالم سر یعقوب قریشی، ٹرانسجینڈر کے نمائندے صاحبہ جہاں و دیگر نے خطاب کیا۔

ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

بہاول پور

(راشد ہاشمی )

صادق پبلک سکول بہاول پور میں فاؤنڈرز ڈے کے حوالے سے سالانہ سپورٹس2023ء کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی کنوینر منیجمنٹ کمیٹی/ ممبر بورڈ آف گورنرز صادق پبلک سکول تھے۔

اس موقع پر طلبہ کی 100میٹر، 200میٹر، 4×100میٹرز دوڑوں کے مقابلے ہوئے۔ سابق طلبہ کے مابین 100میٹر کی دوڑ کا مقابلہ ہوا۔ والدین اوراساتذہ کے درمیان رسہ کشی کا مقابلہ اساتذہ نے جیت لیا۔

گھڑے توڑنے کا مقابلہ مہمان خواتین کے مابین ہوا۔ اس موقع پر طلبہ و طالبات نے کراٹے، ڈمبل پی ٹی، ماس پی ٹی، جمناسٹک، گھڑ سواری اور نیزہ بازی کے مظاہرے بھی کیے۔ آخر میں مہمانِ خصوصی محترم ڈاکٹر راحیل احمد صدیقی نے مختلف کھیلوں میں

نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں انعامات تقسیم کیے۔ محترم راحیل احمد صدیقی نے بطور اولڈ صادقین اپنے دور کی کھیلوں کی سرگرمیوں کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ صادق کی عظیم الشان روایات میں کھیلوں کی سرگرمیاں بہت اہم ہیں۔

انہوں نے طلبہ و طالبات کی کھیلوں میں بھرپور شرکت اور غیرمعمولی کارکردگی کو بہت سراہا۔ انہوں نے کہا کہ جسمانی صحت کے لیے کھیل بہت اہمیت کے حامل ہیں۔

تقریب میں ملک بھر سے آئے ہوئے طلبہ و طالبات کے والدین اور عمائدین شہر نے شرکت کی جنہوں نے تقریب کو گہری دلچسپی سے دیکھا اور طلبہ و طالبات کی کارکردگی کو سراہا۔

%d bloggers like this: