دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی:نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سےفیڈریشن آف پرائیوٹ اسکول آف ایسوسی ایشن کےوائس چئیرمین قتل

مقتول کاتعلق جماعت اسلامی سےبھی تھا

کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک سات میں نامعلوم ملزموں نےفائرنگ کرکےفیڈریشن آف پرائیوٹ اسکول آف ایسوسی ایشن کےوائس چئیرمین خالدرضاکوقتل کردیا،مقتول کاتعلق جماعت اسلامی سےبھی تھا

کراچی کےعلاقے گلستان جوہربلاک سات میں نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے فیڈریشن آف پرائیوٹ اسکول آف پاکستان کےوائس چئیرمین خالدرضاجاں بحق ہوگئے۔۔۔

مقتول کواس وقت ملزموں نےفائرنگ کرکےقتل کیاجب وہ گھرسےباہرنکلےتھے،مقتول کی میت کو ابتدائی طورپرنجی اسپتال اورقانونی کارروائی کےلیےجناح اسپتال منتقل کیاگیا ۔۔۔

مقتول خالد رضاکاتعلق جماعت اسلامی سےبھی تھا۔۔۔خالد رضا ارقم اسکول کےریجنل ڈائریکٹربھی تھے۔۔۔
جناح اسپتال میں جماعت اسلامی کراچی کےرہنماوں نے قتل میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔۔۔
(منعیم ظفر)
(علیم قریشی)

قتل میں ملوث مبینہ ملزموں کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی جس میں ایک موٹرسائیکل پردوافرادکوفرارہوتےدیکھاجاسکتاہے۔۔۔

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ اورگورنرسندھ کامران ٹیسوری نےبھی پولیس حکام سےواقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔

About The Author