دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

لاہور : پاکستان سپر لیگ کے میچز کا کاوئنٹ ڈاون شروع

چھبیس فروری سے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کے میچز کا کاوئنٹ ڈاون شروع ،،،چھبیس فروری سے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا آغاز کردیا گیا

،،، اسٹینڈز میں صفائی ستھرائی اور گراونڈ میں پچز کی تیاری کا کام جاری ،، اسٹیڈیم کے باہر لائٹنگ ٹاور اور سیکیورٹی کیمرے نصب کردیے گئے

،،، تئیس فروری سے ٹیمیں لاہور پہنچنا شروع ہوجائینگی

پاکستان کے مقبول ترین کرکٹ ٹورنامنٹ ،، پی ایس ایل ،، کے دوسرے مرحلے کا لاہور میں آغاز ہونے کو ہے

پی سی بی نے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کردیا ،،، ایل ڈبلیو ایم سی کے ورکرز مختلف شفٹوں میں انکلوژرز کی صفائی ستھرائی کرنے میں مگن ہے

گراونڈ میں پچز کی تیاری کا عمل بھی شروع کردیا گیا ہے ،،، جبکہ گراونڈ میں موجود اضافی گھاس کی کٹائی بھی کی جارہی ہے

گراونڈ کے اطراف میں لائٹنگ ٹاور اور سیکیورٹی کیمروں کے انسٹالیشن کا کام بھی کافی حد تک مکمل کرلیا گیا ہے،،، شائقین کرکٹ میگا ایونٹ کے لیے متاثرکن انتظامات کی امید رکھتے ہیں
،، شہری ،، "پی ایس ایل ہمارا ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے اس کے انتظامات بھی اچھے ہونے چاہیے

،،، میری پسندیدہ ٹیم لاہور کی ہے ہم میچ دیکھنے بھی جائینگے ،،، میری ٹریفک پولیس سے اپیل ہوگی کہ وہ راستے بند نہ کرے”

کرکٹ فینز کو میچز کی بہترین کوریج کے لیے اسٹیڈیم میں جدید کیمروں کی انسٹالیشن ائندہ چند روز میں شروع ہوجائے گی

،،، ٹیمیں تئیس فروری کو لاہور پہنچیں گی ،، تین روز پریکٹس کے بعد چھبیس فروری کو قلندرز اور زلمی کے درمیان دوسرے مرحلے کا پہلا میچ کھیلا جائیگا۔

About The Author