دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی پولیس آفس حملہ، ایمبولینس سروسز کے لئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران ایمبولینس سروسز ایس او پیز کی پابند ہوں گی

کراچی پولیس آفس پرحملے کے بعد شہر میں ایمبولینس سروسزکے لئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ ۔

کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران ایمبولینس سروسز ایس او پیز پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی۔

چیف سیکریٹری سندھ نے ایک اجلاس کے دوران بتایا کہ کراچی پولیس آفس پر حملے کے دوران سیکیورٹی فورسز کو ایمبولینسز کے باعث ٹریفک جام سے دشواری ہوئی۔

حملے کا پہلا زخمی بھی ایک ایمبولینس سروس کا رضاکار تھا۔ اس لئے سندھ حکومت نے شہر میں ایمبولینس سروس کے لئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئندہ سے تمام ایمبولینس سروسزمنظور شدہ ایس او پی کے تحت کام کریں گی۔چیف سیکریٹری نے کہا قدرتی آفت یا دہشت گردی کے واقعے کے دوران ایمبولینس سروسز ایس او پیز کو یقینی بنانے کے پابند ہوں گی۔

معیاری آپریٹنگ طریقہ کار کا مسودہ تیار کرنے کے لئے سیکریٹری صحت کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی گئی

،، جس میں ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے بھی شامل ہیں۔ اجلاس میں کمشنر کراچی

، سیکریٹری داخلہ، سیکریٹری صحت، پولیس اور ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو اور نجی ایمبولینس سروس کے نمائندے شریک ہوئے۔

کراچی پولیس آفس حملہ، ایمبولینس سروسز کے لئے ایس او پی بنانے کا فیصلہ
کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے دوران ایمبولینس سروسز ایس او پیز کی پابند ہوں گی

About The Author