دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

منی بجٹ میں کاسمیٹکس پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز

ممکنہ اضافے سے قبل ہی اشیاء کے دام بیس سے تیس فیصد تک بڑھا دئیے گئے

منی بجٹ میں کاسمیٹکس پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز نے بنائو سنگھار کی صنعت کو بھی نشانے پر لے لیا

،، ممکنہ اضافے سے قبل ہی اشیاء کے دام بیس سے تیس فیصد تک بڑھا دئیے گئے ،،، جس کے باعث خواتین پریشانی کا شکار ہیں

خواتین کو ہر حال میں سجنا سنورنا ہے،، لیکن میک اپ مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے ارمانوں پر پانی پھیر دیا

منی بجٹ کے بعد ،،، خواتین کاسمیٹکس کی قیمتوں میں مجموعی طور پر پینسٹھ سے پچھتر فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پرفیوم کی قیمت دو سے تین سو روپے بڑھ گئی۔ دو و روپے میں ملنے والا ہئیر کلر دو سو چالیس روپے کا ہو گیا

ایک سو ستر روپے والی فئیرنس کریم دو سو پچاس،،، شیمپو تین سو تیس سے چار سو چالیس روپے کا ہو گیا جبکہ نیل پالش کی قیمت ایک سو روپے سے بڑھ کر ایک سو چالیس روپے ہو گئی

خواتین ،،، (آج کل تقریبات کا سیزن ہے ،،، کاسمیٹکس مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ،، قوت خرید ختم ہوتی جا رہی ہے ،، حکومت قیمتیں کنٹرول کرے)

مہنگے کاسمیٹکس نے صارفین کے ساتھ ساتھ ،،، تاجروں کا کاروبار بھی متاثر کیا ہے۔
،،، دکاندار ،،، (جب سے قیمتیں بڑھی ہیں ،، فروخت میں واضح کمی آئی ہے،، گاہک نہیں ہیں  سیل کیسے ہو گی)

کاسمیٹکس پراڈکٹس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد سیلونز پر بھی سروسز کا معاوضہ پچیس سے تیس فیصد تک بڑھا دیا گیا ہے۔

About The Author