دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 3600 روپے کرنے کی سفارش

محکمہ خوراک نے نگران پنجاب حکومر کو سمری ارسال کر دی

محکمہ خوراک نے گندم کی سپورٹ پرائس تین ہزار سے چھتیس سو روپے کرنے سفارش کر دی ،،، نگران حکومت کو نئی قیمت کی سمری ارسال کردی گئی

،،، گندم کی نئی قیمت کے بعد آٹا کا بیس کلو تھیلا تیرہ سو سے بڑھ کر اکیس سو روپے کا ہوجائے گا

شہریوں پر مہنگائی کا وار جاری ،،، پنجاب حکومت نے گندم کی سپورٹ پرائس کا تعین کرنے کےلیے غور شروع کر دیا

،، محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی قیمت چھتیس سو روپے فی من کرنے کی تجویز بھجوائی گئی ہے،، کابینہ کی منظوری کے بعد نئی قیمت کا اطلاق ہوگا۔

،، شہری (پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے برا حال ہوچکا ہے ،،، پہلے آٹے کا تھیلا لیجاتے تھے اب روزنہ کلو دو کلو لیجا کرگزارا چلاتے ہیں)

سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے گندم کی سپورٹ پرائس تئیس سوسے بڑھا کر تین ہزار فی من کرنے کی منظوری دی تھی

،، سال دوہزر اکیس میں آٹا فی کلو انتالیس روپے سال دوہزار بائیس میں پینسٹھ روپے جبکہ تئیس میں ایک سو آٹھ روپے فی کلو ہونے کا امکان ہے۔۔

چکی مالکان (ہمیں تو پہلے بھی گندم سرکاری ریٹ پر نہیں ملتی ابھی بھی پانچ ہزار سے اوپر خرید کر پسائی کر رہے ہیں)

نئے سیزن میں محکمہ خوراک کی جانب سے چھتیس لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ہدف کی تجویز دی گئی ہے جس پر تین سو اسی ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے ،،۔پنجاب میں گندم کی فی من قیمت 3600 روپے کرنے کی سفارش

محکمہ خوراک نے نگران پنجاب حکومر کو سمری ارسال کر دی

گندم کی نئی قیمت کے آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 2100 روپے کا ہو جائے گا

نگران صوبائی کابینہ کی منظوری کے بعد نئی قیمت کا اطلاق ہو گا

نئے سیزن میں 36 لاکھ میٹرک ٹن گندم کی خریداری کے ہدف کی تجویز

About The Author