دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچ : پولیس آفس پرحملےکےبعد بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عمارت کی سرچنگ کاعمل مکمل

دوخودکش جیکٹس اورمتعدددستی بم ملے۔۔۔گورنرسندھ نےآئی جی کےہمراہ پولیس ہیڈآفس اوروزیراعلیٰ نےاسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی

کراچی پولیس آفس پرحملےکےبعدبم ڈسپوزل اسکواڈنےعمارت کی سرچنگ کاعمل مکمل کرلیا ۔۔۔دوخودکش جیکٹس اورمتعدددستی بم ملے۔۔۔گورنرسندھ نےآئی جی کےہمراہ پولیس ہیڈآفس اوروزیراعلیٰ نےاسپتال میں زخمیوں کی عیادت کی ۔۔۔

دہشت گردوں سےمقابلےمیں رینجرزاورپولیس اہلکارسمیت چارافرادشہید،اورانیس زخمی ہوئے۔۔۔حملےمیں شہیدرینجرزجوان کی نمازجنازہ اداکردی گئی۔۔۔فیضان جلیس کی رپورٹ

کراچی پولیس آفس پردہشت گردوں کےحملےکےناپاک عزائم خاک ہوئے۔۔۔
سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں تین حملہ آووارمارے گئے۔۔۔
دہشت گردوں سےمقابلہ میں پولیس اور رینجرزکےدواہلکاروں سمیت چارافرادشہید اورانیس افرادزخمی ہوئے ۔۔۔

زخمیوں میں پولیس اور رینجرزکےعلاوہ ریسکیوکارضاکاربھی شامل ہے ۔۔۔

کےپی او پرآپریشن مکمل ہونےکےبعدبم ڈسپول اسکواڈنےعمارت کی سرچنگ کاعمل مکمل کیا۔۔۔
بی ڈی ایس رپورٹ کےمطابق دوخودکش جیکٹس اورمتعددآرجی ڈی ساخت کےدستی بم ملے۔۔۔

آئی جی سندھ کےہمراہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کےپی او پہنچے ۔۔۔ میڈیاسےگفتگومیں کہا کہ ہم چاہتےتھےدہشت گردزندہ پکڑےجائیں ۔۔۔ہمارےجوانوں نےبہادری سےمقابلہ کیا۔۔۔
کامران ٹیسوری،گورنرسند

وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نےاسپتال میں زخمی پولیس اوررینجرزکےجوانوں کی عیادت کی۔۔۔

بی ڈی ایس حکام نےدہشت گردوں کےزیراستعمال گاڑی کی بھی چیکنگ کی۔۔۔

ہلاک دہشت گردوں کی لاش اوراعضاء کوجناح اسپتال منتقل کردیاگیا ۔۔۔

کےپی او حملےمیں رینجرزکےشہیدسب انسپکٹرتیمورکی نمازجنازہ رینجرزہیڈکوارٹرمیں اداکردی گئی۔۔۔

نمازجنازہ میں آرمی،رینجرزاورپولیس کےاعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔۔۔

About The Author