اپریل 25, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

بہاولپور کی خبریں

بہاولپور سے نامہ نگاروں اور نمائندگان کے مراسلوں پر مبنی خبریں،تبصرے اور تجزیے۔

بہاول پور

(راشد ہاشمی)18

ویں انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی اختتامی تقریب ٹی ڈی سی پی ریزارٹ ڈیراور چولستان میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان

خصوصی کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور تھے۔ ڈیزرٹ ریلی کے فاتحین میں کمشنر بہاول پور ڈویژن راجہ جہانگیر انور،ایم ڈی ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن

پنجاب آغا علی عباس، ڈپٹی کمشنر بہاول پور ظہیر انور جپہ، سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان، میر نادر مگسی اور کائنات رضا نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر ریس کے شرکاء، ملک بھر سے آنے والے

سیاحوں اور شائقین ڈیزرٹ ریلی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور آفیشلز کی بڑی تعداد تقریب میں شریک ہوئی۔تفصیلات کے مطابق 18ویں انٹر نیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کی سٹاک اور پری پیئرڈ کیٹگریز میں مجموعی طور پر 126ریسرز نے حصہ لیا۔

نتائج کے مطابق پری پیئرڈ کیٹگری اے کی ٹرافی فیصل شادی خیل نے حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن زین محمود اور تیسری پوزیشن آصف فضل چوہدری نے حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری بی میں جام کمال خان نے پہلی،اسد شادی خیل نے دوسری جبکہ

شہریار شادی خیل نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری سی میں ظہیر حسین شاہ نے پہلی، حمال ہوتھ نے دوسری اور فلک شیر خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ کیٹگری ڈی میں شکیل احمد برچھنڈی نے پہلی

، عمر اقبال کانجو نے دوسری جبکہ ظفر بلوچ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پری پیئرڈ خواتین کیٹگری میں راشدہ سلطان پہلی اور ماہم شیراز دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

خواتین سٹاک کیٹگری میں رباب حیات اوّل اوردینا روہنٹن پٹیل دوم رہیں۔ اسی طرح سٹاک کیٹگری اے میں تیمور خواجہ نے پہلی، حسن علی مگسی نے دوسری اور عقیل احمد نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سٹاک کیٹگری بی میں بسم اللہ مگسی نے پہلی، راشد علی نے دوسری اور سلطان بہادر عزیز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سٹاک کیٹگری سی میں داؤد عباسی نے پہلی، حسنین الحق نے دوسری جبکہ ملک بابر اعجاز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔سٹاک کیٹگری ڈی میں فلک شیر بلوچ نے پہلی، جمیل احمدانی نے دوسری جبکہ نور نبی شامی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

ڈرٹ بائیک کیٹگری میں زین العابدین نے پہلی، جام وحید ظفر نے دوسری اور عبد المغیث نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ڈرٹ بائیک کی پروفیشنل کیٹگری میں ثاقب شاہ نے پہلی، محمد عادل نے دوسری

، ضیغم سہیل چوہان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ٹرک کیٹگری میں ملک شمیر نے پہلی، احمد شاہ نے دوسری اور غضنفر علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ثقافتی رقص اور شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

%d bloggers like this: