دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرزکرائے میں بھی اضافہ

مسافر ریلوے پر شفٹ ہو گئے لیکن ٹرین پر سفر کرنے والوں کا ایک مستقل مسئلہ درپیش ہے

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے،، مسافر ریلوے پر شفٹ ہو گئے لیکن ٹرین پر سفر کرنے والوں کا ایک مستقل مسئلہ درپیش ہے، وہ ہے ٹرینوں کی تاخیر سے آمد و رفت کا،،، اس بارے جانتے ہیں

بسوں کی نسبت،، کم کرائے ہونے کے باعث،، مسافر ٹرین پر سفر کا انتخاب کرتے ہیں،، مگر ریل گاڑیوں کی تاخیر سے آمد پر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں

لاہور سے دوسرے شہروں کو جانے والے مسافر کہتے ہیں ٹرین کی بکنگ تو کرا لیتے ہیں لیکن ٹرین اسٹیشن پر کب آئے گی اور کب روانہ ہو گی اس بارے کوئی بتانے والا نہیں
،،، مسافر، ٹرینیں کئی کئی گھنٹے لیٹ ہوتی ہیں اس سے بہت مشکل ہوتی ہے

کراچی کیلئے جانیوالی خیبر میل، جعفر ایکسپریس دو ، دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی، علامہ اقبال ایکسپریس، تیز گام اور موسی پاک بھی بروقت منزل پر نہ پہنچیں

،، ریلوے انتظامیہ کے مطابق ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
،،، بابر رضا، ترجمان پاک ریلوے، اولین ترجیح مسافروں کی حفاظت ہے

انتظار کی زحمت اٹھاتے مسافر،، ریلوے اسٹیشنز پر بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا بھی شکوہ کرتے نظر آتے ہیں

پٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے پر ٹرانسپورٹرز نے کرائے بڑھا دیے

مسافروں نے بسوں کی نسبت سست سفر کیلئے ریلوے کا رخ کر لیا

ٹرینوں کی گھنٹوں تاخیر پر مسافروں کو پریشانی کا سامنا

اکثر ٹرینیں گھنٹوں لیٹ ہوتی ہیں، مسافر

ٹرینوں کی بروقت آمد و رفت کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں،انتظامیہ

About The Author