دسمبر 24, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ

پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا

پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹوں کی تقسیم کا معاملہ،،،

پی ٹی آئی کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کرلیا

،،،تحریک انصاف کی جانب سے پرانے اور پارٹی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہونے والے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے اسی فیصد ٹکٹس سابق ارکان کو ہی دئیے جائیں گے۔ بیس فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔

بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں جگہ دی جائے۔ ذرائع کے مطابق ٹکٹوں کی تقسیم میں مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر آنے والے پانچ سے چھ لوگوں کو بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پہلے مرحلے میں آئندہ دو تین روز تک نارتھ پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کئیے جائیں گے۔

پی ٹی آئی کے چئیرمن عمران خان ائندہ الیکشن سے قبل فائنل ہونے والے امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

About The Author