نومبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

ریلوے کرایوں میں اضافے کے بعد پارسل کے کرایوں میں بھی اضافہ

لاہورسے راولپنڈی پانچ کلوپارسل کا کرایہ دو سو دس، پچیس کلو پانچ سو پانچ، پچاس کلو پارسل کے نرخ نو سو پندرہ روپے کر دئیے گئے

ریلوے کرایوں میں آٹھ فیصد اضافے کے بعد پارسل کے کرایوں میں بھی پچیس فیصد کا اضافہ کردیا گیا،،،لاہورسے راولپنڈی پانچ کلوپارسل کا کرایہ دو سو دس، پچیس کلو پانچ سو

پانچ، پچاس کلو پارسل کے نرخ نو سو پندرہ روپے کر دئیے گئے
پاکستان ریلویز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر ٹرینوں کے

کرایوں میں آٹھ فیصد اضافہ کیا لیکن پارسل اور لگیجز کے کرائے پچیس فیصد بڑھا دیئے،،شہریوں کا ستر ہزار میں جانے والا سامان پچیس ہزار اضافے کے بعد پچانوے ہزارتک

پہنچ گیا۔
،،، شہری (میں موٹر سائیکل بجھوانے آیا ہوں پہلے سات سے آٹھ سو اب میرا سترہ سو روپے لگ گیا ہے)

ریلوے حکام کے مطابق کرایوں میں اضافہ ضروری تھا ،،، مگر اضافے کے بعد پارسل بھجوانے کی شرح می کمی آئی ہے ۔۔۔

انچارج پارسل سکیشن عبدالصبور (پہلے جو کرایہ ساڑھے سات سو تھا وہ نو سو پندرہ ہوگیا شہری آتے ہیں لیکن ریٹ سن کر واپس چلے جاتے ہیں)

اضافے کے بعد نان سٹاپ ٹرین پر لاہور سے کوئٹہ پارسل کا کرایہ پچیس کلو پانچ سو پینسٹھ

پچاس کلوایک ہزار پچھتر روپے، لاہور سےحیدرآباد پارسل بھجوانے کا نرخ چھ سو پچیس روپے ہوگیا ہے

،،، پچاس کلو سے زائد پارسل پر چودہ روپے کے بجائے اٹھارہ روپے وصول کیا جارہا ہے۔

About The Author