لاہور کے کئی علاقوں میں فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول کی فراہمی بند، اکثر پر محدود مقدار میں پٹرول و ڈیزل فراہم کیا جا رہا ہے،،، شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے
پریشانی کے عالم میں،، موٹر سائیکل کو ککس لگاتے، یہ ہیں محمد ہارون، جو پٹرول نہ ملنے پر ایک سو دوسرے فلنگ اسٹیشن کے چکر لگا کر بے حال ہو چکے ہیں
محمد ہارون کہتے ہیں کہ پیٹرول کی قلت کے باعث بروقت دفتر پہنچنا یا دیگر معمولات زندگی سرانجام دینا اب ناممکن ہو چکا
محمد ہارون، کسی بھی پمپ سے پیٹرول مل ہی نہیں رہا، جہاں ملتا ہے وہاں ایک لمٹ سے زیادہ نہیں دے رہے، ان کی اپنی گاڑیوں میں تو ڈال دیا جاتا ہے
صرف محمد ہارون ہی نہیں، بہت سے شہریوں کو پٹرول کی قلت کے باعث پریشانی کا سامنا ہے،
شہریوں کے مطابق کئی پمپس پر پٹرول تو دیا جا رہا ہے پر عام پیٹرول نہیں، بلکہ دو سو نوے روپے فی لیٹر بکنے والا ہائی آکٹین
نادر، ظہیر، ہمیں کیا پتہ یہ کونسا پیٹرول ڈال رہے ہیں کونسا نہیں، ہو سکتا ہے دو سو چالیس والے کو ہی دو سو نوے میں ہائی آکٹین کہہ کر ڈال رہے ہوں
شہریوں کا شکوہ تو اپنی جگہ تاہم پیٹرول پمپ انتظامیہ کے مطابق ڈپو اور سپلائرز کی جانب سے پیٹرول کی فراہمی معطل ہے
، طلب کے مطابق رسد نہ ہونے کے باعث مسائل پیدا ہو رہے ہیں
محمد افتخار، مینیجر پیٹرول پمپ: ہمارے پاس کل بھی آٹھ ہزار لیٹر آیا ہے لیکن یہ ضرورت پوری نہیں کرتا، ہائی آکٹین آ رہا ہے
وہ بھی کل آٹھ ہزار لیٹر آیا ہے لیکن وہ چل جاتا ہے، اب آج سپلائی آنی ہے اگر نہ آئی تو ہمیں شام کو پمپ بند کرنا پڑے گا
وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک کے مطابق ملک میں پٹرول کی کوئی قلت نہیں، ابھی بھی ملک میں انیس روز کا پیٹرول کا سٹاک موجود ہے
، دوسری جانب ضلعی انتظامیہ اور پولیس حکام کی جانب سے پیٹرول کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لانے کا دعوی کیا گیا ہے
مہنگی پٹرولیم مصنوعات کی خریداری بھی شہریوں کیلئے چیلنج
لاہور کے کئی علاقوں میں فلنگ اسٹیشنز پر پٹرول کی فراہمی بند
اکثر فلنگ اسٹیشنز پر محدود مقدار میں پٹرول و ڈیزل کی فراہمی
کار سواروں کو 15 سے 20 لیٹر پٹرول کی فراہمی
موٹر سائیکل سواروں کو 02 سے 04 لیٹر پٹرول دیا جا رہا ہے
کئی پٹرول پمپس پر صرف ہائی اوکٹین کی سیل جاری
طلب کے مطابق رسد نہ ہونے پر مسائل پیدا ہو رہے ہیں،پٹرول پمپس انتظامی
اے وی پڑھو
قومی اسمبلی دا تاریخی سیشن ،،26ویں آئینی ترمیم منظور
نیشنل پریس کلب کے انتخابات، جرنلسٹ پینل نے میدان مارلیا، اظہر جتوئی صدر منتخب
ملتان یونین آف جرنلسٹس کے سالانہ انتخابات میں "پروفیشنل جرنلسٹس گروپ” نے میدان مار لیا،