دسمبر 22, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

کراچی: قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات

امیدواروں نے دوسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے

کراچی سے قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات کا معرکہ۔پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی اور ایم کیوایم سمیت دیگر جماعتوں کے امیدوار آج بھی کاغذات نامزدگی جمع کرارہے ہیں۔

علی زیدی کا کہنا تھا کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ۔ اگر ایسا ہی الیکشن کرانا ہے

تو اپنی مرضی کےلوگ چن لیں۔ فاروق ستار نے کہا دھاندلی سےلی گئی یہ نو سیٹیں لے کر رہیں گے۔

رہنما ایم کیوایم فاروق ستار نے این اے دوسو باون اور این اے دوسو چون کی نشستوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔

ایم کیوایم کے رہنما مصطفی کمال نے این اے دو سو چھپن اور شبیر احمد قائم خانی نے این اے دوسو اکتالیس سے پیپر فائل کئے۔ تحریک انصاف کے علی زیدی این اے دوسو چوالیس کی نشست پر کاغذات جمع کرانے پہنچے۔

پیپلز پارٹی کی شہلا رضا نے این اے دوسو بیالیس پر پیپر فائل کئے۔ کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لئے دفتر آمد کے موقع پر شہلا رضا اور علی زیدی کا آمنا سامنا ہوگیا۔شہلا رضا نے علی زیدی پر طنز کا نشتر چلایا کہ

آپ چورن منجن بیچنے آگئے۔ نہیں م،،نجن صرف دانت صاف کرنے کے کام آتا ہے۔ بعد میں شہلا رضا بولیں علی زیدی میرا چھوٹا بھائی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں علی زیدی کا کہنا تھا دوہزار اٹھارہ میں بھی این اے دوسو چوالیس پر انتخاب لڑا۔

پھر اسی نشست پر انتخاب لڑ رہا ہوں۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی ہوئی ۔کہیں ایک لگا کر ہزار بنا دیا

تو کہیں ووٹوں کو مسترد کر کے ہمارےحریف کو جتوایا گیا۔ اگر ایسا ہی الیکشن کرانا ہے تو اپنی مرضی کےلوگ چن لیں۔ سندھ حکومت ایک لاکھ ٹینٹ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے بھجوا رہی ہے۔

جبکہ سندھ میں سیلاب متاثرین آسمان تلے بیٹھے ہیں۔فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہم ری برانڈڈ ایم کیوایم کےپلیٹ فارم سےالیکشن لڑرہے ہیں۔ یہ سنجیدہ لوگوں کی مختلف ایم کیوایم ہے۔

ایم کیو ایم موجودہ الیکشن میں منجھی ہوئی ٹیم اتارے گی۔ ضمنی الیکشن ثابت کردیں گےکہ ہمارا ووٹ بینک ہے۔

دھاندلی سےلی گئی یہ نو سیٹیں لے کر رہیں گے۔
قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات

امیدواروں نے دوسرے روز بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے

علی زیدی اور شہلا رضا کا آمنا سامنا، ہلکی پھلکی جملے بازی ہوئی

دھاندلی سےلی گئی یہ 9 سیٹیں لے کر رہیں گے،فارو ق ستار کا دعویا

About The Author