مئی 2, 2024

ڈیلی سویل۔۔ زمیں زاد کی خبر

Daily Swail-Native News Narrative

عام انتخابات ،تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا معاملہ

لاہور کے تمام حلقوں سے تین تین امیدواروں کے نام عمران خان کو دیئے گئے ہیں

پنجاب اسمبلی کے آئندہ عام انتخابات کے لئے تحریک انصاف کے امیدواروں کے نام فائنل کرنے کا معاملہ

،،، لاہور کے تمام حلقوں سے تین تین امیدواروں کے نام عمران خان کو دیئے گئے ہیں

پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی زیر صدارت لاہور کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا۔

پنجاب اسمبلی کے آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کے صدر شیخ امتیاز نے پی ٹی آئی کے ممکنہ

امیدواروں کی لسٹ چئیرمن تحریک انصاف کے حوالے کر دی۔ آئندہ عام انتخابات کے لئے

لاہور کے تمام حلقوں سے تین تین امیدواروں کے نام عمران خان کو دیئے گئے ہیں۔ ہر امیدوار

کا فارم، پارٹی کے ساتھ وابستگی سے لے کر تمام تفصیل فراہم کی گئی ہیں۔ صدر لاہور

تحریک انصاف امتیاز شیخ کے مطابق فراہم کردہ ناموں سے چیئرمین تحریک انصاف ایک

امیدوار کا چناؤ کرینگے۔ اجلاس میں اسد عمر، عمر ایوب، فواد چوہدری، میاں اسلم اقبال،

محمود الرشید سمیت دیگر شریک ہوئے

%d bloggers like this: